کلرسیداں (یاسر ملک)
کلرسیداں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کرایوں میں ہوشربا اضافہ، مہنگائی کی نئی لہر کا خدشہ۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے کلرسیداں اور گردونواح کے شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور بوجھ ڈال دیا ہے۔ جہاں ایک طرف مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں غیرمعمولی اضافہ کر دیا گیا ہے، وہیں دوسری جانب مال برداری کے بڑھتے اخراجات نے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے جینا دوبھر کر رکھا ہے، اور اب ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے سے اُن کا روزمرہ سفر بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ کلرسیداں سے راولپنڈی، کہوٹہ، گوجرخان اور دیگر قریبی شہروں تک سفر کرنے والے مسافروں کو زائد کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے۔دوسری طرف مال بردار گاڑیوں کے مالکان نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں سبزی، پھل، آٹا، چینی، دالیں اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ مال سپلائی کرنے والے ڈرائیور اب ہر ٹرپ پر اضافی کرایہ مانگ رہے ہیں، جس کا بوجھ بالآخر صارفین پر ہی پڑ رہا ہے۔ایک سبزی فروش، محمد سرفرازکے مطابق، ہر ہفتے سبزیوں کے ریٹ بدل جاتے ہیں۔ ہم بھی مجبور ہیں، کیونکہ مال مہنگا آتا ہے۔ لوگ ہمیں برا،بھلا کہتے ہیں، لیکن اصل مسئلہ اوپر سے شروع ہوتا ہے۔عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرے اور ٹرانسپورٹ کرایوں کے لیے مؤثر کنٹرول میکانزم متعارف کروائے تاکہ مہنگائی کا یہ طوفان تھم سکے۔
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…