کلرسیداں (یاسر ملک)
پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی جانب سے جشن آزادی کے موقع پر بلڈ ڈونیشن اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔پٹرولنگ پولیس کی جانب سے جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ریجن ہائے کی تمام پوسٹوں پر پرچم سلامی دی گئی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیئے خصوصی دعا کی گئی اور کیک کاٹے گئے۔ انچارج پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی سب انسپکٹر عتیق الرحمن کیانی کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر بلڈ ڈونیشن اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی پٹرولنگ محمد عرفان بٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خون کا عطیہ دیا۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ سندس فاؤنڈیشن اسلام آباد کے ڈائریکٹر آفتاب حسین ، ایڈمن مینیجر خضر حیات اور انکی ٹیم کے تعاون سے انعقاد کیا جس میں 50 ڈونرز نے خون کا عطیہ دیا۔ جبکہ فری میڈیکل کیمپ چیئرمین روشن ہیلتھ ریسرچ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان ، محسن ہومیو سٹور بوہڑ بازار ، بی ایم فارمیسی لاھور کے تعاون سے لگایا گیا۔ جس میں ڈاکٹر سیّد راشد علی ہمراہ ڈاکٹر محسن عباس ، ڈاکٹر مقصود خان ، ڈاکٹر اجمل مقبول ، ڈاکٹر محمد علی مقصود ڈاکٹر محمد الیاس نے خصوصی خدمات پیش کیں۔ جس سے ملازمین اور عوام الناس نے چیک اپ کروایا اور ادویات لیں۔
جہلم جی ٹی روڈ راٹھیاں کے قریب ڈمپر اور کنکریٹ مکسچر ٹرک کے مابین تصادم…
روات (نمائندہ خصوصی)تھانہ روات کی حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع ریڈیو اسٹیشن کے…
تھانہ جاتلی کے رہائشی سید اشفاق شاہ کی زندگی کا سکون اس وقت چھن گیا…
راولپنڈی (19 ستمبر 2025):راولپنڈی میں ڈینگی وائرس مکمل طور پر بے قابو ہو چکا ہے،…
لاہور (19 ستمبر 2025):"اڈیالہ جیل میں بیٹھا وہ شخص، جو خود کو ناگزیر سمجھتا تھا،…
آج بعد نماز جمعہ جہلم پرانا پل سرائے عالمگیر کے نزدیک راولپنڈی سے کراچی جانے…