کلر سیداں (یاسر ملک) پٹرولنگ پولیس کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے موقع پر فری میڈیکل اینڈ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ انچارج پٹرولنگ پوسٹ پٹرھال چکوال سب انسپکٹر یاسر عرفات کی جانب سے جشن عید میلاد النبی کے موقع پر بلڈ ڈونیشن اور فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی پٹرولنگ راجہ شکیل احمد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ سندس فاؤنڈیشن اسلام آباد کے ڈائریکٹر آفتاب حسین ، ایڈمن منیجر خضر حیات اور انکی ٹیم نے بلڈ کولیکشن کی جس میں 61 یونٹ کولیکٹ ہوۓ۔ جبکہ فری میڈیکل کیمپ چیئرمین روشن ہیلتھ ریسرچ اینڈ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان ڈاکٹر سیّد راشد علی ہمراہ ڈاکٹر محسن عباس ہومیو سٹور بوہڑ بازار ڈاکٹر محمد کاشف آر ایس ایم سونیکسو ، ڈاکٹر شعیب قمر کے تعاون سے لگایا گیا۔ جس سے ملازمین اور عوام الناس نے چیک اپ کروایا اور ادویات لیں ۔
ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…
غیر قانونی کرنسی کاروبار کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار – غیر ملکی کرنسی سمیت…
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…
اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…
اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…