پوٹھوہار کا ایک اور سپوت محمد ابراہیم بلوچستان میں شہید

گوجر خان (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وطن کی مٹی کے لیے ایک اور جان نثار نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا۔ تحصیل گوجر خان کے گاؤں کینٹ خلیل سے تعلق رکھنے والا بہادر سپاہی محمد ابراہیم بلوچستان میں دورانِ ڈیوٹی دشمن کے حملے میں شہید ہو گیا۔

شہید محمد ابراہیم نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پوٹھوہار کے غیور سپوت وطن عزیز کی حفاظت کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔ ان کی شہادت پر اہلِ علاقہ میں غم اور فخر کی ملی جلی کیفیت دیکھی گئی۔

نمازِ جنازہ بروز جمعرات دن 10 بجے گاؤں کینٹ خلیل میں ادا کی جائے گی، جس میں عسکری و سول حکام، رشتہ دار، اہلِ علاقہ اور دوست احباب کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔شہید کی قربانی قوم کے لیے ایک مشعلِ راہ ہے اور ان کا نام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں