تحریر:فیصل عرفان
پوٹھوہاری زبان میں مطبوعہ کالم نگاری کی اگر بات کی جائے تو شاہد لطیف ہاشمی ایڈووکیٹ کو اولیت کا درجہ حاصل ہے،شاہد لطیف ہاشمی کی پوٹھوہاری زبان و ادب کیلئے جہاں دیگر بہت سی خدمات ہیں وہیں پر انہوں نے باضابطہ طور پر ایک عنوان کے تحت پوٹھوہاری میں کالم لکھنے کی طرح ڈالی،شاہد لطیف ہاشمی نے پوٹھوہاری کالم لکھنے کا آغاز 1999 میں ہفت روزہ ”صدائے پوٹھوہار“گوجرخان سے کیا اور مسلسل چار سال تک”گمداند”کے نام سے کالم لکھتے رہے، اس کے علاوہ اڑھائی سال تک ہفت روزہ ”چشم وطن “گوجرخان میں بھی”گمداند“کے نام سے کالم لکھے۔ ان دونوں اخبارات میں شائع ہونیوالے کالموں کا انتخاب کتابی صورت میں بھی” گمداند” کے نام سے2021 میں”پُرا پبلی کیشنز”راولپنڈی کے زیر اہتمام شائع ہوا،شاہدلطیف ہاشمی نے ماہنامہ”رنگ افق”گوجرخان میں ”بانگ” کے عنوان سے بھی ڈیڑھ سال تک کالم لکھے جو زیادہ تر ادبی اور سماجی موضوعات پر مشتمل تھے۔
شاہد لطیف ہاشمی کو اکتوبر1999میں ہی اُمنگ آرٹ اینڈ ویلفئیر سوسائٹی گوجرخان کی طرف سے فرسٹ پوٹھوہاری کالمسٹ کا ایوارڈ،2005میںسرکار شیر زمان مرزا پوٹھوہاری ادبی ایوارڈ،2006میںہفت روزہ چشم وطن کی طرف سے پوٹھوہاری کالم نگار ی کا ایوارڈ،2011-12میںگوجرخان یونین آف جرنلسٹس کی طرف سے پوٹھوہاری کالم نگار کا ایوارڈ ملا،بعد ازاںمنتخب کالموں کے مجموعے پر مشتمل کتاب ”گمداند“پر2021 میںادب،سماج انسانیت ایوارڈ،انٹرنیشنل رائٹرز فورم پاکستان اورپوٹھوہاری ادبی سوسائٹی راولپنڈی کی طرف سے ایوارڈملے۔گوجر خان کے مصور اور ماہر تعلیم مبین مرزاکے دودرجن کے لگ بھگ پوٹھوہاری کالم بھی ”ڈنڈ”کے زیر عنوان ہفت روزہ ”صدائے پوٹھوہار ”میں شائع ہوچکے ہیں۔ہفت روزہ ”سواں نامہ ”میں ملک صبور کے چند پوٹھوہاری کالم بھی”سچیاں گلاں”کے زیر عنوان شائع ہوچکے ہیں۔
ادبی کالم
جنید غنی راجا کا ادبی کالم ”پٹھواری نے بہوں چنگے لخاری شکور احسن ” ہفت روزہ ”پنڈی پوسٹ ”راولپنڈی میں 21جولائی 2024 کو شائع ہوا،اشتیاق احمد نوشاہی سچیاری کا ایک پوٹھوہاری ادبی کالم”فیصل عرفان نیں چہھوٹے لارے”روزنامہ محاسبہ اسلام آباد میں 03اگست 2025کو شائع ہوا۔شکور احسن کے تین ادبی کالم”اَپنڑے ویلے ناں پورا فنکار”،عثمان اسلم 2050وژن ناں اہم لخاری ”اور ”آپنڑی طرز ناں بخرا کہھانڑی کار”بھی شائع ہوچکے ہیں۔
ریڈیو کالم
ریڈیو پاکستان راولپنڈی سٹیشن پر ہفتہ وار پوٹھوہاری کالم نشر ہوتے رہے ہیں،ان کالموں کے موضوعات مذہبی،مزاحیہ،زرعی اور اصلاحی ہوتے تھے۔پروگرام ”جمہور نی واز“ اور دوسرے پوٹھوہاری پروگراموں میں ہفتہ وار تقریر و کالم کا یہ سلسلہ تھا،جو دلپذیر شاد”آخو تے آخاں“اور”سانجھی گل“۔محمد یونس(برادر مدیر”حکایت“لاہور) اورفضل الٰہی بہار”ویلے نی گل “،کے علاوہ ضمیر نفیس،انوار فیروز،راجہ جاوید علی بھٹی بھی کالم لکھتے رہے،آج کل شریف شاد ریڈیو کیلئے ”ویلے نی گل“لکھ رہے ہیں۔ معروف محقق امجد علی بھٹی نے دلپذیر شاد کے پوٹھوہاری ریڈیائی کالموں کا انتخاب ”سانجھی گل”کے نام سے 2007میں مقصود پبلشرزلاہور سے کتابی شکل میں شائع کیا تھا۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو بتادیا…
پنجاب اسمبلی کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے سابق…
اسلام آباد(اویس الحق سے)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے…
راولپنڈی(اویس الحق سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا…
اسلام آباد(اویس الحق سے)وفاقی دارالحکومت میں قائم نجی شاپنگ مال کے رہائشی اپارٹمنٹ میں خاتون…
تھانہ ڈومیلی کے علاقہ پھڈیال کے گاٶں سمبلی راجگان کے قریب جنگل سے نومولود بچہ…