پوٹھوہاری ادب اور ثقافت کا حقیقی رنگ

اس نظریاتی ورثہ کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہے لیکن علاقائی طور پر اس ادب و ثقافت سے عشق کیا جاتا ہے ہمارے پوٹھوہار کی بدقسمتی یہ ہے کہ یہاں پر کوئی غیر جانبدار ماہر لسانیات پیدا نہیں ہو سکا گو کہ خواص میں کچھ لوگوں نے اس حوالے سے لسانی و ثقافتی خدمات سر انجام دیں ہیں لیکن عموماً متعصبانہ رویے ہی کارگر ثابت ہوئے ہیں۔گو کہ اس گفتگو کو ایک طبقہ اپنی فکر اور نظریے کے مطابق نہیں سمجھے گا لیکن میں یہ ضروری سمجھتا ہوں کہ ہمیں متعصب اور کم نظر نہ سمجھا جائے اس کیلئے یہ گفتگو از حد ضروری ہے۔ اس حوالہ میری غیر مطبوعہ کتاب’ ‘ پوٹھوہاری ادب کی تاریخ” میں مکمل بحث کی گئی ہے۔ہمارے پوٹھوہار کے ادب کا اپنا عروض نہیں ہے بلکہ یہ کہنا درست ہے کہ ابھی ابتدائی قاعدہ زیر تکمیل ہے اور شاعری کے لیے حروف ابجد ناپید ہیں ہم اردو،پنجابی اور فارسی سے استفادہ کرتے ہیں اس صورت میں بجائے اپنوں کی طرف تیر و تفنگ کرنے کے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنے کے لیے باہمی محبت و عزت و تکریم سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم پوٹھوہار کے ادب و ثقافت کو فروغ دے سکیں۔پوٹھوہاری ادب کے حوالے سے شعراء کرام کی فہرست درج ذیل ہے حاجی خان زمان خان ؒ،پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی رحمۃ اللہ فخر ایشیا اللہ دتہ جوگی جہلمی ؒ، محمد انور فراق قریشی ؒ، عبدالکریم ہمسر، اللہ داد چنگی، منشی رجب علی جوہر،ساقی نائی، نذر حسین شاہ مضطر، محمد خان زاکر، عنایت حسین اسیر، کیدار ناتھ سوز، غریب چند، موہن سنگھ دیوانہ، سردار خداداد خان دکھیا، سردار زرداد بسمل، استاد سائل مواڑوی، سائیں غلام نبی اختر، سائیں صادق صدیق، سائیں ٹکا سرکار کامرہ، غلام عیسیٰ، قاضی محبوب عظمت،مرزا شیر زمان، ماسٹر دلپذیر شاد، ماسٹر شریف نثار،راجہ ولائیت حسین ازہر،حاجی محراب خاور، سائیں گل فیاض کیانی، سائیں محمد فیاض ویران، سائیں عبدالرحمان فقیر مست، سائیں عارف حسین، محمد صدیق ملک، حاجی خلیل احمد عاصم، اصغر مغموم، سلطان محمود نئیر، حنیف ارباب، سائیں پرویز دردی، نعیم شباب کیانی،فدا حسین ندا، عابد ممتاز، واجد محمود واجد، باوا محمد جمیل قلندر،علی اکبر سیف، بابو جمیل احمد جمیل،عبدالوحید قاسم،قمر افضال اعوان، راجہ محمد الیاس، خان الیاس خان،منظور منظر،ہارون شہباز کیانی، جہانگیر فکر جہلمی، ثاقب جاوید ساقی جہلمی، نوازش امبر کیانی، جاود فیاض کیانی، شکیل مرشد، اظہر محمود رہبر، سائیں فیاض اعجاز، بدر الزمان کیانی، بابو یاسر کیانی، عبدالقدوس دلشاد، غلام اکبر طالب عباسی، سلیمان راقب ہاشمی، راجہ خیر اللہ خیام، سائیں نصیر احمد احمد، محبت حسین محبت، صوبیدار یحییٰ ناظر، صوبیدار محمد ارشاد، حاجی طارق حسرت، عنایت اللہ الماس،راجہ محمد اکرم سمیت اہم ترین شعراء کرام کے اسماء گرامی ہیں جنہیں کتاب میں مجتمع کرنے کی کوشش کروں گا۔ یہ ادنی سی کاوش پوٹھوہار اور پوٹھوہاری ادب و ثقافت کے فروغ کے لیے بارش کا پہلا قطرہ سمجھا جائے، عرض اتنی ہے کہ علاقائی زبان وادب کے حوالے سے ضرور لکھیے لیکن نفرت کا بیج مت بوئیے وگرنہ جو ہم اور آپ آج بوئیں گے کل ہماری نسلیں وہی کاٹیں گی۔(قسط دوم)

اپنا تبصرہ بھیجیں