اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انسدادِ پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس وین پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔ڈی آئی خان پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس وین پر فائرنگ کی اور دستی بم پھینکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے موسیٰ زئی کے قریب ہونے والے حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او شعیب خان بھاری نفری کے ہمرہ موقع پر پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق حملہ آور جنگل کی طرف فرار ہو گئے، تاہم کوئیک ریسپانس فورس کی طرف سے حملہ آوروں کا تعاقب جاری ہے۔واضح رہے کہ انسداد پولیو کی سیکیورٹی ٹیم پر 2 دن میں یہ تیسرا حملہ ہے۔
119