پولیس کی کاروائی اسلحہ اسمگلنگ کی کوشش ناکام 2ملزمان گرفتار

ڈڈیال (نمائندہ پنڈی پوسٹ )ایس ایس پی میرپورکامران علی کی جانب سےناجائز اسلحہ اورناجائز اسلحہ سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کےجاری احکامات کی روشنی میں ایس ایچ اوتھانہ ڈڈیال عمار ڈار کو ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ جدید ناجائز اسلحےکی بھاری کھیپ بذریعہ کار ڈڈیال لائی جارہی ہے اور لائے جانے والے ناجائز اسلحے کو ایک بااثر گروپ کہ حمائت حاصل ہے اس اطلاع پرانہوں نےایس ایس پی میرپورکامران علی اورڈی ایس پی ڈڈیال چوہدری عنصرکومطلع کیاموصولہ اطلاع پرایس ایس پی میرپور کامران علی نےناجائزاسلحہ کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری کےلیے ڈی ایس پی ڈڈیال چوہدری عنصرکی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال عمارڈارکوخصوصی ہدایات جاری کیں جاری ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ ڈڈیال نے ہمراہ نفری دھانگلی چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کرتے ہوئے ایک مشکوک کارسندھ نمبری AGV111 کو روک کر چیک کیا تو گاڑی میں موجود شخص نے اپنا تعارف عبداللہ ولد حمیداللہ قوم پٹھان سکنہ تخت بھائی ضلع مردان کےکرایاتاہم گاڑی کی تلاشی پر گاڑی سےجدید اسلحہ کی بھاری کھیپ جس میں3عدد کلاشنکوف ایس ایم جی معہ 3عدد ٹوپہ‘رائفل44بورمعہ میگزین 2 عدد‘ رائفل 223 بورمعہ میگزین2 عدد‘ رائفل 12 بور18 عدد معہ 30 عدد میگزین‘ پستول30بور14 عدد معہ میگزین‘پستول 30 بور (فولڈنگ بٹ والے) 5عدد معہ میگزین اور11 ہزار گولیاں برآمد ہونے پرگاڑی کو ضبط کرتےہوئے ملزم کوگرفتارکر لیاابتدائی تفتیش میں ملزم کے انکشاف پر اسلحہ کا دوسرا ملزم سعید اللہ ولد شرافت دین قوم پٹھان سکنہ ہنگو کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کا تعلق بین الصوبائی اسلحہ سمگلنگ گروہ کے ساتھ ہونے کے انکشاف پرتفتیش کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں