پولیس کی وردیوں میں ملبوس ڈکیت گروہ نے جی ٹی روڈ پر اوورسیز کو لُوٹ لیا

تھانہ مورگاہ کی حدود ایوب پارک جہلم روڈ پر وائرلیس سیٹ اٹھائے سرکاری اہلکار بن کر بیرون ممالک سے وطن واپس آئے شہریوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم۔تلاشی کے نام پر گوجرخان کے رہائشی سے پانچ ہزار اماراتی درہم چھین کر فرار ہوگئے۔ توقیر احمد گاؤں اراضی اعوان تحصیل گوجر خان نے تھانہ مورگاہ کو بتایا کہ دوبئی روزگار کے سلسلے میں مقیم ہوں جمعرات کی صبح ائیرپورٹ سے گھر جاتے ہوئے جب ایوب پارک کے گیٹ سے تھوڑا آگے پہنچے تو سفید رنگ کی آلٹو میں سوار دو اشخاص نے گاڑی روک لی۔ڈرائیور ساتھ بیٹھے شخص نے کہا کہ جو بیرون ملک سے آیا ہے اس کو میرے پاس بھیجو۔میں گیا تو اس نے کہا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ چیک کرواؤ۔ جوں ہی میں نے پرس نکالا تو مجھ سے پرس چھین کر فرار ہوگئے۔جس میں پانچ ہزار اماراتی درہم اور شناختی کارڈ وغیرہ تھے۔جو وائرلیس سیٹ اٹھائے خود کو پولیس والے ظاہر کررہے تھے۔اور جاتے ہوئے میرا پاسپورٹ اور ڈرائیور کا شناختی کارڈ پھینک گئے۔یاد رہے کہ رواں ماہ 23 جولائی کو دوبئی پلٹ کہوٹہ مٹور کے محمد ذوالفقار کو بھی ایوب پارک کے قریب سے وائرلیس سیٹ اٹھائے سرکاری ملازمین کے روپ میں چار نامعلوم اشخاص نے دو ہزار اماراتی درہم اور پچیس ہزار روپے نقدی سے محروم کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں