سوات(نمائندہ پنڈی پوسٹ)خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے علاقے شانگلہ میں پولیس پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے شانگلہ کی تحصیل چکیسر کی حدود میں واقع گنانگرپولیس چوکی پر حملہ کیا۔
حکام کے مطابق چکیسر گنانگر پولیس چوکی پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جام شہادت نوش کرنے والوں میں ایس ایچ او محمد حسن خان، سپاہی نثار خان شامل ہیں، حملے میں اہلکار مرزا ارشد اقبال، سپاہی ارشد گنانگرسمیت 4 اہلکار زخمی ہوئے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی اور فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر داخلہ نے اے ایس آئی حسن خان اور ہیڈ کانسٹیبل نثار خان کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار اور شہدا کے خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ زخمی ہونے والے 3پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں، خیبرپختونخوا پولیس کے اے ایس آئی حسن خان اور ہیڈ کانسٹیبل نثار خان نے شہادت کا اونچا رتبہ پایا۔
ان کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارا سرمایہ افتخار ہیں۔ ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس کے افسروں اور جوانوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ اس جنگ میں کے پی کے پولیس کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…