ڈڈیال (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ڈڈیال پولیس کا بھیلی بٹھار اور رجوعہ میں جوا کے اڈوں پر چھاپہ، 6 جواری گرفتار، داؤ پر لگی رقم، مرغ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سید اشتیاق گیلانی اور ایس ایچ او تھانہ پولیس ڈڈیال راشد حبیب کی نگرانی میں پولیس کی دو ٹیموں نے بھیلی بٹھار اور رجوعہ میں کارروائی کرتے ہوئے 6 جواری گرفتار کرلئے ہیں، داؤ پر لگی رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
نوید حسین سب انسپکٹر نے معہ نصیب احمد، یاسر محمود، طاہر عباس اور احتشام حسین کے بھیلی بٹھار میں کاروائی کرتے ہوئے ملزمان غفار خان، رضوان، محمد شارف، محمد فیصل کو گرفتار کرلیا ہے، داو پر لگی رقم 60 ہزار روپے، اور مرغ بھی ضبط کر لیے گئے ہیں،
دوسری کارروائی میں منور حسین ASI، ڈی ایف سی ذیشان مجید نے معہ نفری رجوعہ میں کارروائی کرتے دو ملزمان تنویر حسین و عاصم کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی رقم 9 ہزار 500 روپے ضبط کرلئے ہیں، دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔