پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک،تین فرار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ الحرم سٹی کے قریب گزشتہ رات 04 موٹرسائیکل سواروں کی پولیس موبائل پر فائرنگ، فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک جبکہ 03 فرار ہونے میں کامیاب،گزشتہ رات سے ملزم کی شناخت کی کوشش کی جا رہی تھی جسے آج صبح شناخت کر لیا گیا ہے، ہلاک ملزم کی شناخت ایاز حسین کے نام سے ہوئ، نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،موقعہ سے ملزم کا زیر استعمال موٹرسائیکل اور اسلحہ قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے، ملزم کو مقدمہ نمبر 1317/21 تھانہ صدر بیرونی کے مدعی اور مقتول محمد نصیر کے لواحقین نے ہسپتال میں شناخت کر لیا ہے،ملزم نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مقتول محمد نصیر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا،ملزم ڈکیتی، رابری، منشیات اور ناجائز اسلحہ کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے،واقعہ کی اطلاع پر سینئر افسران پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے، ہلاک ملزم کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچنگ کا عمل جاری ہے،فرار ملزمان کو ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاۓ گا،شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے


Discover more from pindipost.pk

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

اپنا تبصرہ بھیجیں