کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ کلر سیداں پولیس کی پولیس گردی۔ رات12 بجے کے قریب غریب شہری کے گھر میں دھاوا بھول دیا۔خواتین اور مردوں کی ساتھ بدتمیزی کی اور گھر میں موجود خاتون کو گالم گلوچ کرتے ہوئے دھکے دے کر باہر نکال دیا اور پولیس کو کہا کہ عورت کو گاڑی میں پھینک دو۔متاثرہ شخص فریاد لے کر سی پی او آفس پہنچ گیا جس پر سی پی او نے انکوائری کا حکم دے دیا۔محمد جبار سکنہ سہوٹ حیال نے درخواست میں تحریر کیا کہ سائل ایک غریب شخص ہے۔مشترکہ جائیداد سہوٹ حیال میں واقع ہے جہاں پر مسمیان اسد محمود،ارشد محمود،صفدر محمود،ظہور وغیرہ نے مشترکہ جگہ پر حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔گزشتہ روز جگہ پر کام جاری تھا جس پر میں نے کام رکوانے کیلئے 15 کو کال کر دی جس پر بیلف نے موقع پر پہنچ کر تعمیرات رکوا دی لیکن بیلف کے جانے کے بعد انہوں نے دوبارہ کام شروع کر دیا جس پر میں نے پھر 15 کو کال کی تو ڈیڈھ گھنٹے بعد سب انسپکٹر امیر قابل پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور آتے ہی ملزمان کو برا بھلا کہنے کی بجائے میرے ساتھ بد کلامی شروع کر دی اور پولیس نفری کے ہمراہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے میرے گھر میں داخل ہو گئے اور میری بیوی کیساتھ بدتمیزی شروع کر دی اور دھکے دے کر اپنے ہی گھر سے باہر نکال دیا اور ڈرائیور عمران کو حکم دیا کہ خاتون کو گاڑی میں ڈالو۔سب انسپکٹر امیر قابل ہمیں بلیک میل کرنے کیلئے ہمارے گھر میں ہی ویڈیو بناتا رہا۔ڈرائیور عمران اور دیگر پولیس اہلکاروں نے ملزمان سے کہا کہ جب ہم واپس چلے جائیں گے تو تم دوبارہ تعمیر شروع کر دینا اور جاتے ہوئے دھمکی دی کہ ہم تمہاری باقی کی زمینوں پر بھی قبضے کروائیں گے۔
اہم خبریں
جی،پی،او چوک مال روڈ مری کی مرکزی جامع مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
جہلم پولیس کی اہم کاروائی قیسو گینگ کے تین ارکان گرفتار چوری شدہ سامان اور نقدی برآمد
جہلم پولیس نے ایمرجنسی 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا
ملک وقوم کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے عوامی مسائل کا ادراک ہے اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہیں: سابق ایم این اے منصور حیات خان اور سابق ایم پی اے عمارخان کا ٹھٹہ خلیل ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب
ایبٹ آباد:خیبرپختونخوا پولیس میں تین افسران کے تبادلے اور تقرریاں
پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
آپریشن مہادیو کی ہمارے نزدیک کوئی اہمیت نہیں، بھارتی وزیر داخلہ کا بیان کہانیاں ہیں: پاکستان
سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی کار 10 دن بعد کاک پل سے برآمد، کرنل اسحاق کی بیٹی کی تلاش جاری
جہلم پولیس کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
پنڈی پوسٹ کی خبر پر فوری ایکشن، کینٹ بورڈ نے مال روڈ انڈر پاس راولپنڈی کے 9 مین ہول دوبارہ نصب