راولپنڈی( نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ گوجر خان میں پولیس حراست میں شہری کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، سی پی او سید خالدہمدانی کا نوٹس، ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجر خان میں پولیس حراست میں شہری کے جاں بحق ہونے کا معاملہ پرسی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے واقعی سے رپورٹ طلب کر لی،
ملزم ذیشان رابری کے مقدمہ میں گوجر خان پولیس کو مطلوب اور سابقہ ریکارد یافتہ تھا، تھانہ منتقلی کے دوران ملزم کی طبیعت ناساز ہونے پرہسپتال منتقل کیا گیا جو علاج معالجہ کے دوران اس کی موت واقع ہو گئی، ملزم کی موت کے متعلق 174 ضابطہ فوجداری کی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر نے واقعہ میں ملوث تمام 8 اہلکاروں کو معطل کر کے چارج شیٹ جاری کر دی،
سی پی او سید خالدہمدانی کے حکم پر ایس ایچ او سول لائنز کو کلوز ٹو لائن کر کے چارج شیٹ جاری کر دی گئی،معاملہ کی انکوائری ایس پی ہیڈکوارٹرز عمل میں لا رہی ہیں جس کو 72 گھنٹے میں مکمل کر لیا جائے گا،انکوائری رپورٹ کی روشنی میں قصورواران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس خوداحتسابی پر عمل پیرا ہے، بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کو قطعاً برداشت نہیں کیا جائے گا۔
راولپنڈی(اویس الحق سے)راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں نجی اسکول میں حفظ کا سبق…
اسلام آباد(اویس الحق سے)خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں لینے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ رادوساؤسیکورسکی نے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر نے فون سننے کے بعد اہلکار…
کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری سابق جنرل کونسلر راجہ…