255

پولیس تھانہ اسلام گڑھ کی کاروائی ہیروئن برآمد ملزم گرفتار

امانت اﷲ
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے ‘اسلام گڑھ
پولیس تھانہ اسلام گڑھ کی کاروائی بڑی تعداد میں ہیروئن برآمد ملزم گرفتار، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی میرپور کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے

 


ہوئے پولیس تھانہ اسلام گڑھ نے دوران گشت پوٹھہ کے مقام پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم مقصود حسین ولد محمد نجیب ساکن کاکڑہ پوٹھہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 140 پڑی ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ چوہدری مہدی سید ثقلین شاہ ڈی ایف سی محمد بشیر اور دیگر نے حصہ لیا ملزم مقصود حسین کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دوران تفتیش ملزم سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔


منگلا ڈیم کے متاثر ین کے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا‘ ذوالفقار علی شاہ

پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے ‘اسلام گڑھ

منگلا ڈیم اپ ریزنگ کے وقت جو لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے ساتھ انصاف نہیں ہو رہا۔ کشمیریوں نے بالخصوص میرپور کے عوام نے پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دوسری بار اپنی ماں باپ کی قبروں پر پانی چڑھایا ہے۔ جب کہ پاکستان میں پاکستانی قوم کا لا باغ ڈیم تعمیر نہیں کرنے دیتی۔ ان خیالات کا اظہار سید ذوالفقار علی شاہ کاظمی سابق کونسلر بلدیہ میرپور نے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے کے بعد اسلام گڑھ پریس کلب کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ متاثرین کو مناسب معاوضہ بھی نہیں دیا جا رہا۔ اور ذیلی کنبہ جات کو بھی ایڈجسٹ منٹ نہیں کیا جارہا ہے۔ گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ متاثرین کی آباد کاری کے حوالہ سے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ یہ درست نہیں ہے۔ حکومت پاکستان اپنے وعدوں کو پورا کرے۔ متاثرین کو ان کے اثاثوں کے مطابق اور ان کی آباد کاری کا مناسب انتظام کریں تاکہ وہ آسانی سے اپنے متبادل جگہوں پر منتقل ہوسکیں۔ دیکھنے میں آیا ہے لوگوں کو ان کے اثاثوں کا صحیح معاوضہ نہیں دیا جا رہا جن کے وہ مستحق ہیں۔ یہ سراسر نا انصافی ہے۔ ورنہ متاثرین اپنا معاملہ انٹرنیشنل کورٹ میں اٹھانے کا حق رکھتے ہیں۔ آزاد کشمیر پاکستان کی ملکیت نہیں ہے۔ منگلا ڈیم کشمیر کی حدود میں بنایا گیا ہے۔ اس لیے کشمیری حق رکھتے ہیں۔ منگلا ڈیم کشمیر کی حقوق میں بنایا گیا ہے۔ اس لیے کشمیری حق رکھتے ہیں کہ ان کو ان کی مرضی کے مطابق مناسب اور متبادل جگہ ملے۔ ورنہ پاکستان وہی کر رہا ہے جو انڈیا کشمیر کے اس پار کر رہا ہے۔ سید ذوالفقار علی شاہ کاظمی نے کہا کہ کشمیریوں نے پاکستان کی عظمت کے لیے لا زوال قربانیاں دی ہیں۔ پاکستان کو کشمیریوں کے ساتھ انصاف کرنا ہوگا۔
ویلفئیر سوسائٹی آزادکشمیر کے زیر اہتمام تازیتی ریفرنس منعقد
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے ‘اسلام گڑھ

یا حی یا قیوم ویلفئر سوسائٹی آزادکشمیر کے زیر اہتمام تازیتی ریفرنس زیر صدارت صدر تنظیم السادات سید صابر حسین راجوروی منعقد ہوا۔ تعزیتی ریفرنس سے سیکرٹری نفاذ نظام مصطفیٰ کے سیکرٹری اطلاعات و نشریا ت آزادکشمیر آفتاب احمد سروری نے کہا کہ کاروان عشق کے سرپرست اعلیٰ میڈیا ایڈوائزر تنظیم السادات سید معصوم حسین زندہ دنیا میں اپنی محبتیں تقسیم کر رہے تھے۔ گو مالی رہنے حالات کا شکار رہنے والے پیر سید معصوم حسین زندہ دل کے بادشاہ اور گفتار و کردار اور اعلیٰ اخلاق کے درویشن تھے ۔ تحریک نفاذ مصطفیٰ آزاد کشمیر اور تنظیم السادات ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ حاضر حکمرانوں سے یہ بھی کہتے ہیں۔ کہ نادار غریب کی مالی معاونت کے لیے خمس بل کی منظوری کے لیے بھی عملی اقدامات اٹھائے۔ سید صابر حسین راجوروی نے کہا کہ ہم ایک بہترین دوست سے محروم ہو گئے ہیں جو کہ میدان صحافت میں بھی بے مثال تھے۔ اور عشق مصطفیٰ سے بھی مالا مال تھے۔ تنظیم السادات کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ پیر سید عابد حسین کاظمی، سید باغ حسین شاہ گیلانی، الحاج عبدالغفار، صوفی محمد یعقوب گجر، شوکت میر، سید اسد گیلانی، حاجی عبدالمجید بٹ،سید نثار حسین شاہ کاظمی، ڈاکٹر سید، اعجاز حسین خوازمی، سید کاشف حسین شاہ سابق صدر اسلام گڑھ پریس کلب، پروفیسر سید محمد ایوب شاکر، سید منظور حسین مشدی، نے بھی پیر سید معصوم حسین زندہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔ اور مرحوم کے درجات بلندی کے لیے دعا کی۔
ایم ڈی اے کے اندر دفتر قائم کرکے انوکھی مثال قائم کی گئی

پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘ اسلام گڑھ
مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سابق امید وار اسمبلی محمد نذیر انقلابی، مسلم لیگ کے مرکزی رہنما راجہ محمد بوستان، سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اسلام گڑھ لالہ تصدق علی رفیقی، سابق کونسلر چوہدری محمود بندوروی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ محمد حسین سرگالہ نے لوٹ مار کی منڈی لگا رکھی ہوئی ہے۔ تارکین وطن کے شہر کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے۔ وزیر موصوف کے لیے ایم ڈی اے کے اندر دفتر قائم کرکے انوکھی مثال قائم کی گئی ہے۔ محمد مین سرگالہ پلاٹوں کے سودے اور موقع پر جاکے مک مک کرتے ہوئے کسی کو لوٹ مار کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام گڑھ پریس کلب کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ لیگی رہنماؤں نے اس موقع پر کہا کہ ایم ڈی اے کے اندر وزیر کا دفتر قائم کرنا کرپشن اور لوٹ مار کے نئے نئے سلسلے دریافت کرنے کا ایک طریقہ ہے محمد حسین سرگالہ میرپور کے لوگوں کا خون چوسنے کے لیے ایم ڈی اے کے دفتر میں ڈیرا لگائے بیٹھا ہے اور یہ تاریخ کی انوکھی مثال ہے کہ ایک ہی دفتر کے اندر چیئر مین اور وزیر دونوں بیٹھے ہیں اور وزیر ملازمین کو بلیک میل کرکے لوٹ مار کررہا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس وقت محمد حسین سرگالہ بڑی سطح پر کرپشن میں ملوث ہے اور موقع پر جاکر پلاٹوں کی بولی لگاتا اور بھتے وصول کررہا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ایم ڈی اے پہلے ہی دیوالیہ ہوچکا ہے اور وزیر موصوف مزید درپے پڑھے ہوئے ہیں۔ فوری طور پر محمد حسین سرگالہ کو ایم ڈی اے سے ہٹایا جائے اور بستر سمیت وہاں سے نکالا جائے ورنہ میرپور کے لوگوں کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا جس کی ذمہ داری وزیر اعظم پر ہوگی۔

آزادکشمیر کو این ایف سی ایوارڈ کا اعلان‘خطہ میں معاشی استحکام پیدا ہوگا‘قاسم مجید
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے ‘اسلام گڑھ
پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی رہنما و فرزند وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری قاسم مجید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی طرف سے آزادکشمیر کو بھی این ایف سی ایوارڈ دینے کا اعلان خوش آئندہ ہے جس سے خطہ میں معاشی استحکام پیدا ہوگا۔ آزادحکومت و سائل کے اندر رہتے ہوئے بلا تفریق عوامی مسائل کو حل کررہی ہے۔ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیح میں شامل۔ کارکن صبر و تحمل سے کام لیں کسی کو مایوس نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام گڑھ پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چوہدری قاسم مجید نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی طرف سے آزادکشمیر کو بھی دیگر صوبوں کی طرح این ایف سی ایوارڈ میں شامل کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس فیصلے سے نہ صرف کشمیریوں کو ان کا حق ملے گا بلکہ آزادخطہ معاشی طور پر مستحکم ہوگا۔ انھوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم چوہدری مجید نے میاں نواز شریف کو بہتر انداز میں مسائل سے آگاہ کیا ہے۔ اور وزیر اعظم پاکستان نے ان کو حل کرنے کا وعدہ کیا ہے اگر آزادکشمیر کو این این سی ایوارڈ میں حصہ مل جاتا ہے تو یہ کشمیریوں کے لیے ایک بڑا بریک معراور آزاد حکومت کا بڑا کارنامہ ہوگا انھوں نے کہا کہ آزادحکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہے اور اڑھائی سال میں وزیر اعظم نے ترقیاتی کاموں کے علاوہ خطہ کے لوگوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ہے۔ آزادکشمیر کے تمام اضلاع اور حلقوں میں بلاتحصیص ترقیاتی کام جاری و ساری ہیں۔ حلقہ نمبر 2 اسلام گڑھ چکسواری کے اندر بڑے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔ اس کے علاوہ نوجوان کو روز گار فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل کو برؤئے کار لایا جارہا ہے بتدریج سب لوگوں کے مسائل کو حل کردیا جائے گا
مجید حکومت پانچ سال پورے کرے گی‘سازشی عناصر کے ہاتھ ما سوائے رسوائی کچھ نہیں آئے گا محمد امین

پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے ‘اسلام گڑھ

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اسلام گڑھ چوہدری محمد امین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں مضبوط اور مستحکم ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت خطے کے لوگوں کی بلا تحصیص خدمت کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ مجید حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔ سازشی عناصر کے ہاتھ ما سوائے رسوائی کچھ نہیں آئے گا۔ انھوں نے کہا ہے کہ تمام سازشوں، رکاوٹوں اور مشکلات کے باوجود وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید نے آزدکشمیر کے اندر لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ خطے کے لوگ پیپلز پارٹی کی حکومت سے پیار کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے آزادکشمیر کے اندر اداروں سے افراتفری کا خاتمہ کیا اور اداروں کو استحکام بخشا۔ یہی وجہ ہے کہ خطے کے اندر آج گڈ گورنس قائم ہوئی ہے۔ اس کا سارا کریڈٹ وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری مجید کو جاتا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی آواز کو بلند کیا ہے اور اس جدو جہد سے ہمیں کوئی روک نہیں سکتا۔ انھوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اپنی تجوریاں بھریں۔ لیکن وزیر اعظم مجید نے خطے کے لوگوں کے بلاتخصیص کام کیے۔ اور یہی وجہ ہے کہ آج آزادکشمیر کی عوام پیپلز پارٹی کی حکومت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔

کہوہ اپنے علاقے کے اندر غیر معیاری اشیاکاخاتمہ کر کے دم لیں گے‘اعجاز بیگ
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے ‘اسلام گڑھ
اسلام گڑھ(نامہ نگار)ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی خالق آباد مرزا اعجاز بیگ علاقہ مجسٹریٹ شیخ زاہد مجید، کا خالق آباد اور ارد گرد علاقوں میں دودھ فروش اور آئس کریم فروش غیر معیاری آئس کریم اور دودھ موقع پر ضائع کر دیا گیا ۔ جبکہ دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے گئے۔ بعض کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کمیٹی خالق آباد مرزا اعجاز بیگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہوہ اپنے علاقے کے اندر غیر معیاری اشیاء کی فروخت کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل زاہد مجید نے خالق آباد اور کاکڑہ ٹاؤن میں غیر معیاری اور کم وزن اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے تھے۔ جس پر عوام علاقہ نے انھیں خراج تحسین پیش کیا اور امید کیا کہ وہ اسی کاروائیاں جاری و ساری رکھیں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں