پنڈی پوسٹ پر قارئین کا اعتماد /اشفاق چودھری

اس وقت روات سے لیکر کلرسیداں کے گردو نواح میں تقریباََ پانچ ہفت روزہ اخبارات گردش کر رہے ہیں ہر اخبار اپنی اہمیت کے لحاظ سے اہم ہے اور بہتر سے بہتر مواد قارئین تک پہنچانے کی تگ ودو کررہا ہیں تمام اخبارات کے نمائندگان بھی ہر شہر میں موجود ہیں اور اپنے اپنے اخبار کو تمام تر صورتحال سے آگاہ بھی کر رہے ہیں لیکن تمام تر کو ششوں کے

باوجود پنڈی پوسٹ سر فہرست ہے اوراس کی طلب میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہیں کسی بھی اخبار کی کامیابی کا دارو مداد اس کی مارکیٹنگ اور قارئین کی دلچسپی پر ہوتا ہیں پنڈی پوسٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہو رہا ہیں جبکہ اس کے مقابلہ میں بہت سے اخبارایک لمبے عرصے سے فری ہی تقسیم کیے جا رہے ہیں میرے خیال میں اس کی بہت سی وجوہات ہیں جن کی بدولت پنڈی پوسٹ کامیابیوں کی منزل کو چھورہا ہے ہفت روزہ پنڈی پوسٹ تین برس مکمل کر کے چھوتھے سال میں قدم رکھ چکا ہیں تین برسوں میں پنڈی پوسٹ نے ہر طرح کے نامساعد حالات کا مقابلہ جرات وپا مردی سے کیا کسی اخبار کی مسلسل اشاعت کتنا کھٹن کام ہے اس کا اندازہ صحافت سے وابستہ لوگوں کو تو ضرورہے لیکن جو لوگ اس کام سے وابستہ نہیں ہیں وہ بھی بخوبی جانتے ہیں کہ کسی بھی کام کا تسلسل کس قدر مشکل کام ہوتا ہیں ہفت روزہ پنڈی پوسٹ نے اپنی اولین اشاعت سے جس ارادے کا اعلان کیا تھا جس نظریے پر چلتے رہنے کی قسم کھائی تھی الحمد اللہ پنڈی پوسٹ تین برسوں میں ان پر قائم رہا ہے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لیے ایک سپاہی کا کردار ادا کرتے ہوئے ایک مجاہد کے طور پر نبردآزما رہا ہے جہاں جرات مندانہ صحافت کی بات ہوگی پنڈی پوسٹ کا نام پیش پیش ہوگا یہ پنڈی پوسٹ ہی تھا جس کے کئی نمائندوں کو ہر طرح سے تنگ کیا گیا لیکن چیف ایڈیٹر نے یہ ثابت کر دیا کہ ہماری ٹیم کسی کے دباو میں نہیں آسکتی پنڈی پوسٹ سے وابستہ لوگوں کی ساکھ کوخراب کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا لیکن پنڈی پوسٹ کے تمام کارکن سیسہ پلائی دیوار کی مانند ایک عزم حوصلے کے ساتھ کھڑے رہے اور ان کے حوصلوں میں رتی بر بھی خراش پیدا نہ ہو سکی پنڈی پوسٹ نے معاشرتی ناسوروں کو بے نقاب کرنے کا فریضہ بھی اچھے طریقے سے سر انجام دیا ملاوٹ مافیاہورشوت خور مافیا زخیرہ اندوز ہوں یا اقربہ پروری کی وباء ہو یا عوام کے مسائل حکامبا لا تک پہنچانے کا معاملہ ہو پنڈی پوسٹ نے یہ فریضہ نہایت ہی دیدہ دلیری سے سر انجام دیا پنڈی پوسٹ کے ان گزرے ہوئے تین سال میں کہیں مشکلات راستے کی دیوار بنی لیکن یہ مشکلات پنڈی پوسٹ سے وابستہ تمام کارکنوں کے حوصلوں کو پست نہ کر سکی اور ان کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی پنڈی پوسٹ نے اپنا سفر پوری آب وتاب جاری رکھا پنڈی پوسٹ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہیں کہ ہفت روزہ ہونے کے باوجود بے شمار ایسی خبریں بھی شائع کی جو دوسرے قومی اخبا رات میں بھی شائع نہ ہوسکی پنڈی پوسٹ نے کئی سرکاری محکموں کو عوامی رد عمل پر انکوارئریوں کی حد تک پہنچایا پنڈی پوسٹ اب اپنی عمر کے چوتھے سال میں قدم رکھ دیا ہے ہم اپنے ماضی کی طرف دیکھتے ہیں تو ہمارا سر خدائے بزرگ وبرترکے سامنے اور بھی جھک جاتا ہیں کہ جس نے ہماری ٹیم کو حوصلہ اور ہمت عطا فرمائی کہ ہم حق وسچ کی آواز کو بلند کرتے رہیں یہ پنڈی پوسٹ کی ٹیم کی محنتوں ہی کا صلہ ہے کہ ہر شعبے سے وابستہ افراد پنڈی پوسٹ کو اپنا زریعہ پیغام رسائی سمجھ رہے ہیں جنرل الیکشن ہوں یا بلدیاتی مہم ہو پنڈی پوسٹ سیاست سے وابستہ تمام افراد کے پیغامات اعلانات کو عوام تک پہنچانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے پنڈی پوسٹ تمام بلدیاتی امید واراں کو یکساں کو ریج دے رہاہے اور یہ پنڈی پوسٹ پر اللہ تعالی کا خاص کرم ہے کہ ہر یو نین کونسل کا امیدوار اپنے تعارف اور اشتہارات پنڈی پوسٹ میں ہی شائع کروانے کو ترجیح دے رہے ہیں اس وقت پنڈی پوسٹ علاقائی سیاست پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں تمام تر تجزیے نیک نیتی کے ساتھ تیار کیے جاتے ہیں اور جب کسی بھی یونین کونسل کی سیاسی صورت حال پررپورٹس شائع کی جاتی ہیں تو ہماری ٹیم مکمل سروے کرنے کے بعد ہی کسی نتیجے پر پہنچاتی ہیں ایسے بہت کم واقعات پڑھنے کو ملیں گے جن کو بغیر تحقیقات کے شائع کر دیا گیا ہو یہ سب کچھ اللہ تعالی کی مہر بانی اور قارئین پنڈی پوسٹ کی تائیدوحمایت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے قارئین نے جس طرح پنڈی پوسٹ سے اپنی گہری محبت اور وابستگی کا اظہار کیا اس کی مثال کلرسیداں کی صحافت میں ڈھونڈ نے سے بھی نہیں ملے گی ہر ہفتہ پنڈی پوسٹ کے قارئین بڑی بے تابی سے پنڈی پوسٹ کا انتظار کرتے ہیں یہ انتظار ہمارے لیے باعث فخر وتحسین ہے یہاں ہم روات کلرسیداں اور گردونواح کے سیاسی امیدواروں کا روباری حضرات کے بھی بے حدومشکور ہیں کہ جنہوں نے اپنے اشتہارات کے زریعے پنڈی پوسٹ کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا خاص طور پر ایسے تمام بلدیاتی امید وار جو موجود ہ الیکشن میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں اور اپنی کامیانی کا زریعہ پنڈی پوسٹ کو سمجھ رہے ہیں ہماری ٹیم ہر لحاظ سے تعاون کے لیے تیار بیٹھی ہے چیئر مین وائس چیئر مین یار جنرل کونسل کے امیدوار ہو ں ہم آپ کی آواز عوام تک موثر طریقے سے پہنچائیں گے اور عوام کو حقائق سے باخبر رکھنے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کارلائیں گے اور کوشش کریں گے کہ ہماری ٹیم مکمل طور پر غیر جانب داررہ کر تمام اموار سر انجام دے آخر میں اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ اللہ پاک ہماری ٹیم کو مزید حق و سچ لکھنے کی تو فیق عطا فرمائے اور تمام قارئین سے گزارش ہے کہ پنڈی پوسٹ کی ترقی اور ہمارے حوصلوں کی بلندی کے لیے دعا کیجیے گا کہ اللہ تعالی ہمیں نیک ارادوں میں کامیاب کرے (امین ){jcomments on}

اپنا تبصرہ بھیجیں