اہم خبریں

پنڈی ٹیسٹ:گرین شرٹس پروٹینز کیخلاف مشکلات کا شکار

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 138 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پروٹیز کی جیت کیلئے 68 رنز کا ہدف ملا ہے۔

پروٹیز کیلئے بنائی گئی سپن وکٹ پر پاکستان کے اپنے کھلاڑی ہی پھنس گئے ہیں، جنوبی افریقی باؤلرز نے پاکستانی بیٹرز کو گھما کر دکھ دیا، گرین شرٹس کی جانب سے کوئی بھی جم کر نہ کھیل سکا۔

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے میچ کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 4 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز سے آگے بڑھائی مگر کھیل کے آغاز پر پہلے ہی اوور میں پاکستان کو بابر اعظم کی صورت میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا، انہوں نے کھیل کے چوتھے روز صرف ایک رن بنا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 50 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، بعدازاں محمد رضوان ایک بار پھر ذمہ داری نہ دکھا سکے اور محض 18 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

Shahzad Raza

Recent Posts

آئی جی اسلام آباد کی سرزنش سے دلبرداشتہ ایس پی نے خودکشی کر لی

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)آئی جی اسلام آباد کی سرزنش سے دلبرداشتہ ایس پی نے…

33 minutes ago

ضمیر کی نیند سب سے خطرناک خاموشی ہے

دنیا کے شور میں سب کچھ سنائی دیتا ہے، مگر ایک آواز ہے جو اکثر…

1 hour ago

صنعتوں اور کسانوں کیلئے رعایتی بجلی پیکج کااعلان

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے…

1 hour ago

گوجرخان  جاتلی پولیس کی بڑی کارروائی — دو اشتہاری اور مطلوب قاتل گرفتار

تھانہ جاتلی پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے…

2 hours ago

کلرسیداں،استاد کے تشدد سے طالبعلم زخمی

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد…

4 hours ago

سہالہ میں پولی تھین بیگز تیار کرنیوالی فیکٹر ی چھاپہ، منیجر گرفتار

سہالہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا ماحولیاتی آلودگی کا باعث پلاسٹک بیگز کے…

5 hours ago