282

پنشنرزکی آوازنہ سنی گئی تولوگ احتجاج کرنے پر مجبورہوجائیں گے‘چیئرمین پنشنرزایسوسی ایشن

کلر سیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان پنشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر چوہدری صغیر عالم نے پنشن پر ٹیکس لگانے کی تجویز پر اپنے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ گھنٹوں کے حساب سے بڑھنے والی مہنگائی اورادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے معاشرہ کے اس کمزور اور معززین طبقہ کیلئے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا ناممکن ہو چکا ہے۔وفاق حکومت ٹیکس لگانے کی تجویز واپس لے کر ان پنشنرز کی داد رسی کرے اور اس ہو شرباء مہنگائی کا مقابلہ کرنے کیلئے ان کی پنشنرز کی پنشن میں 50سے 70فیصد اضافہ کرے تا کہ پنشنرز کا مجبور اور بے کس طبقہ باعزت طور پر اپنی زندگی گزار سکے۔اگر ان پنشنرز کی آواز کو نہ سنا گیا تو یہ لوگ بھی سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو جائیں گے۔پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی حقوق ملے سڑکوں پر ہی ملے کیونکہ جب کسی ملک میں انصاف نہ ہو تو وہاں حقوق چھیننا پڑتے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں