لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے ایم فل, پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کی آخری تاریخ میں تو سیع کردی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی ( University of the Punjab) ترجمان کے مطابق امیدوار اب مورخہ 21 جولائی بروز پیر شب 12 بجے تک ایم فل / پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امیدوار 21 جولائی شب 12 بجے تک آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکیں گے
