محکمہ سکول ایجوکیشن کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پنجاب کے 38 ہزار سرکاری سکولوں میں سے صرف 21 ہزار سکولوں میں انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہے، جبکہ 17 ہزار سکولوں میں یہ سہولت موجود نہیں۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 8,500 سے زائد سکولوں میں کمپیوٹر لیبز موجود ہیں اور تقریباً 11 ہزار سکولوں میں لائبریریاں دستیاب ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ 1,300 سکولوں میں کیمسٹری اور فزکس کی لیبز موجود ہیں، جبکہ 1,000 سکولوں میں بائیولوجی لیبز اور 3,000رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 4,100 سکولوں میں کمبائنڈ لیبز موجود ہیں اور 2,100 سکولوں میں سمارٹ بورڈ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
سکولوں میں ملٹی میڈیا کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔