)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت مسلسل تیسرے روزبھی صوبے میں شفافیت کے لئے پنجاب کے ہر ادارے کی پرفارمنس کا احتساب کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے صحت مند سرگرمیوں کے لئے پنجاب بھر میں سکول گراؤنڈز شام کو عوام کے لئے کھولنے کے لئے اقدامات کا حکم دے دیا ۔ اجلاس میں ہرمنسٹری،ہر محکمہ اور ہر سیکرٹریز سے مکمل جواب طلبی کی گئی۔اس موقع پرنئے پراجیکٹس سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے گئے ۔اجلاس میں لگاتار6 گھنٹے ایجوکیشن، ماحولیات،جنگلات،وائلڈ لائف، فشریز، ٹورازم، آرکیالوجی، سپورٹس اور لیبر کے ہر شعبے سے متعلق امورکی جانچ پڑتال اورتفصیلی بریفنگ لی گئی۔ مریم نواز نے پنجابی زبان کو تعلیم،ثقافت اور عوامی زندگی میں مرکزی مقام دلانے کے لیے تاریخی اقدامات کا حکم دے دیا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ محنت کشوں کے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے کے لئے جھنگ اور کمالیہ میں 20 ہزار ورکرز کے لیے 3 مرلے کے پلاٹ دینے کی سکیم کی تیاری مکمل کر لی گئی۔