راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ماحولیاتی تحفظ ایجنسی پنجاب نے صوبے میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیے،صوبے کے تمام سرکاری اور نجی اسکول آج سے صبح سوا 8 سے پہلے کھولنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ طلبہ اور اساتذہ کی صحت کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔
ماحولیاتی تحفظ ایجنسی پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور نجی اسکول 4 دسمبر 2024 ءسے صبح سوا 8 کے بعد کھولنے کے پابند ہوں گے۔نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور خلاف ورزی پر جرمانے اور سزا کا اطلاق بھی ہوگا۔
ڈی جی ماحولیات پنجاب کا کہنا ہےکہ یہ اقدامات ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لیے کیے گئے ہیں، اس سے پہلےاسموگ کے باعث صوبے میں تمام اسکولز صبح پونے 9 بجے کھل رہے تھے۔
راولپنڈی(اویس الحق سے)وارث خان پولیس کی فوری کارروائی,گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو…
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ولی عہد و وزیرِاعظم سعودی عرب محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل…
تفصیلات کے مطابق جہلم سے ایک لڑکی اغوا ہو گئی جسے آئسکریم بیچنے والے نے…
تفصیلات کے مطابق سرکاری سکول کی ٹیچر چھٹی کے بعد اپنی بیٹی کی ہمراہ کار…
پروفیسر محمد حسینگیارہ ستمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اٹھہترویں برسی…