پنجاب کے سکولوں میں یکساں نصاب کی فراہمی کا آغاز

لاہور(نیٹ نیوز)پہلی سے پانچویں جماعت کا یکساں نصاب تیار ہوگیا ، سکولوں کو کتابوں کی تقسیم شروع کردی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے گرمی کی چھٹیوں سے پہلے طلبا کو نصاب فراہم کردیا جائے گا ۔ادھر اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام یکساں قومی نصاب کے حوالے سے نجی اور سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی تربیت کا آغاز 14جولائی سے ہوگا ۔ تربیت کے حوالے سے تمام تر انتظامات کی ذمہ داری ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہوں کو دے دی گئی ۔ تمام اضلاع کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو 8جولائی تک پرائمری تک یکساں نصاب کی ترسیل یقینی بنانے اورپرائمری اساتذہ کی 25جون سے 5جولائی تک ٹریننگ رجسٹریشن کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں