اہم خبریں

پنجاب کے سکولز کے لیے نیا حکمنامہ آگیا

لاہور (نمائندہ پنڈی پوسٹ) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ڈسپلن و شفاف تدریسی نظام کیلئے 20 نکاتی گائیڈ لائنز بھی جاری کردی گئیں، ضلعی و تحصیل ایجوکیشن افسران

اور سکول سربراہوں کو گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نئی گائیڈ لائنز کے مطابق اساتذہ، طلبہ اور نان ٹیچنگ سٹاف تدریسی اوقات میں موبائل فون ہیڈ ٹیچر کو جمع کرائیں گے، سٹاف کیلئے ڈریس کوٹ اور بند شوز پہننا لازمی ہوگا، ٹیچرز اور طلبہ اپنے نام کا بیج لگائیں گے۔

سکول ایجوکیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ سب نیوی بلیو جرسی اور طلبہ یونیفارم پہنیں گے، مرکزی گیٹ پر اوقات کار کا بورڈ آویزاں ہوگا، ہر کلاس کا سی آر ہوگا سکول میں مختلف نعروں کے

تین یا چار پینا فلیکس لگائے جائیں گے۔گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ طلبہ رجسٹر استعمال کرینگے، وائٹ بورڈ کے ایک کارنر پر حاضر و غیر حاضر طلبہ اور مضمون کا خانہ ہوگا، پڑھایا جانے والا مضمون اور اہم نکات بورڈ پر درج ہونگے۔

طلبا کے ناخن اور بال کٹنگ کی روزانہ چیکنگ ہوگی، اساتذہ گھڑی پہنیں گے، اسمبلی میں ہیڈ سمیت تمام ٹیچرز کی حاضری لازمی ہوگی۔

admin

Recent Posts

دریائے جہلم میں سیلاب کا خطرہ متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا گیا

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…

2 hours ago

جہلم پولیس کی کارروائی جسم فروشی میں ملوث تین افراد گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…

2 hours ago

دھمیال کلیال روڈ صدر بیرونی کے علاقہ میں پیدل چلتے دو افراد پر موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ

راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…

5 hours ago

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

7 hours ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

13 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

17 hours ago