لاہور (نمائندہ پنڈی پوسٹ) مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے مختلف دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 30 ہزار کیوسک، کالا باغ کے مقام پر 4 لاکھ 32 ہزار کیوسک، چشمہ 4 لاکھ 80 ہزار کیوسک اور تونسہ کے مقام پر 4 لاکھ 54 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا اور سلیمانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ بالترتیب 65 ہزار اور 69 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے، دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر بھی نچلے درجے کی سیلابی کیفیت ہے اور وہاں پانی کا بہاؤ 54 ہزار کیوسک ہے۔
نالہ پلکھو میں درمیانے درجے جبکہ نالہ ایک بئیں اور بسنتر میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال رپورٹ ہوئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے خبردار کیا ہے کہ بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہری فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق حکومت پنجاب نے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیئے ہیں جہاں تمام بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی، شہری موسم اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیرو تفریح سے گریز کریں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا ہے کہ دریاؤں کی کراسنگ کے لیے معیاری کشتیوں اور لائف جیکٹس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)آئی جی اسلام آباد کی سرزنش سے دلبرداشتہ ایس پی نے…
دنیا کے شور میں سب کچھ سنائی دیتا ہے، مگر ایک آواز ہے جو اکثر…
اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے صنعتوں اور کسانوں کے لیے…
تھانہ جاتلی پولیس نے سنگین مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے…
کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد…
سہالہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا ماحولیاتی آلودگی کا باعث پلاسٹک بیگز کے…