اہم خبریں

*پنجاب کے اسکولز میں بچوں کو دودھ کی فراہمی کا آغاز

لاہور(آن ہائن نیوز)پنجاب میں ملکی تاریخ کے پہلے اور سب سے بڑے اسکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کردیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازنے ڈی جی خان میں چیف منسٹر اسکول نیوٹریشن پروگرام پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کردیا۔ ڈیرہ غازی خان ، راجن پور اور مظفر گڑھ میں غذائی قلت کے شکار بچوں کا تناسب سے زیادہ ہے۔ پرائمری اسکولوں کے طلبہ کو غذائی قلت کے خاتمے کے لئے غذائیت بخش دودھ کے پیک دیئے جائیں گے۔

وزیراعلی مریم نواز نے ڈیرہ غازی خان گورنمنٹ پرائمری سکول کی ہر کلاس میں جا کر بچوں کو دودھ کے پیک دئیے۔ مریم نواز نے بچوں سے ان کی صحت اور تعلیم کے بارے میں دریافت کیا۔

چیف منسٹر اسکول نیوٹریشن پروگرام کے پائلٹ پراجیکٹ کا جنوبی پنجاب کے تین اضلاع میں آغازکیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور او رمظفر گڑھ شامل ہیں۔ غذائی قلت کے شکار 4لاکھ سے زائد طلبہ کو غذائیت سے بھرپور دودھ کا پیک دیاجائے گا۔ ڈیرہ غازی خان، راجن پور او رمظفر گڑھ کے 3ہزار 527سکولوں کے طلبہ کو روزانہ 175ملی لیٹر دودھ کا پیک ملے گا۔بچے دودھ کا خالی پیکٹ اسکول میں جمع کرائیں گے۔ خالی پیکٹس کی ری سائیکلنگ سے ہونے والی آمدنی متعلقہ اسکول پر خرچ کی جائے گی۔*

admin

Recent Posts

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں پاک افغان سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…

7 hours ago

عمرایوب کی نااہلی کے بعد خالی نشست پر انتخاب، فہرست جاری، پی ٹی آئی اور مسلم لیگ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…

7 hours ago

حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…

7 hours ago

افغانستان میں بھارت نے اپنا سفارت خانہ بحال کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…

7 hours ago

عارف والا سے نوکری کی تلاش میں آنے والی لڑکی کا ریپ کرنے والے 2 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں…

7 hours ago

قیادتِ نو — امیدِ پاکستان

"نوجوانوں کا پاکستان، بوڑھے نہیں چلے گے" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے…

8 hours ago