272

پنجاب کی وزرات اعلیٰ کے لیے چودھری نثار کا نام زیر گردش

راولپنڈی (شہزادرضا،نمائندہ پنڈی پوسٹ)کیا چودھری نثار پنجاب میں ممکنہ وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں ؟کیا عمران خان چودھری نثار کی بنی گالہ میں ملاقات ہوئی؟کیا چودھری نثار پی ٹی آئی میں شامل ہونے جارہے ہیں سوشل میڈیا سمیت قومی میڈیا پر چودھری نثار گزشتہ دو روز سے زیر بحث ہیں تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے دوروز قبل چکری کے مقام پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چار سالوں سے اقتدار کا روزہ رکھا ہوا ہے لگتا ہے جلد میں اور آپ جلد افطا ر دھوم دھام سے کرنے والے ہیں دوسری جانب سینئر تجزیہ کار اور رپورٹرز کی جانب سے خبریں سامنے آرہی ہیں کہ اسی روز جلسہ سے قبل چودھری نثار اور عمران خان کی بنی گالہ میں ملاقات ہوئی جس میں پنجاب کی ممکنہ وزارت اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر انھیں آفر کی گئی ہے ایک اور خبر یہ بھی زیر گردش ہے کہ چودھری نثار 27 مارچ کے جلسہ میں تحریک انصا ف میں شمولیت کا اعلان کریں گے ایک اور خبر کے مطابق چودھری نثار عمران خان کو ہٹائے جانے کے لیے لائی گئی عدم اعتماد کی تحریک کے پس پردہ حکومت کو بچانے کے لیےکوشاں بھی ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں