پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا مطالبہ چوہدری نثار نے وفاقی وزارت لینے سے انکار کردیا

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما و حلقہ پی پی چھ اور این اے باون سے نومنتخب ممبر چوہدری نثار علی خان نے میاں بردارن سے ملاقات میں

وفاقی وزارت لینے سے انکار کردیا ہے پنڈی پوسٹ کو ذمہ دارزرائع سے معلوم ہوا ہے چوہدری نثار علی خان اس مرتبہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ لینے کے خواہش مند تھے جس کے لیے انہوں نے راولپنڈی کے دو حلقوں پی پی چھ اور سات سے صوبائی ا{jcomments on}سمبلی کے الیکشن میں حصہ لیا جن میں سے پی پی چھ میں کامیابی ہوئی لیکن پولنگ کی رات کو جب مسلم لیگ ن کی بھرپور کامیابی کے رزلٹ آنے شروع ہوئے تو میاں نواز شریف نے میڈیا کی موجودگی میں حلقہ کے ووٹروں و سپورٹروں سے خطاب کرتے ہوئے خود کو وزیراعظم اور شہباز شریف کو پنجاب کا خادم اعلیٰ بنانے کا اعلان کردیا جس پر چوہدری نثار نے پارٹی ووکروں سے مشاورت کیے بغیر وزارت عظمی ٰ اور پنجاب کی وزرات اعلیٰ کا اعلان کرنے برا منا گئے اور اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزارت سے لینے انکار کرتے ہوئے وزارت کے بغیر پارٹی کے لیے کام کرنے کا عندیہ دیا پنڈی پوسٹ کے زرائع کے مطابق میاں بردارن ان کو منانے راولپنڈی بھی آئے لیکن کامیابی حاصل نہ کرسکے اور چوہدری نثار بدستورکوئی بھی وفاقی وزارت لینے سے انکاری ہیں

 

اپنا تبصرہ بھیجیں