اہم خبریں

پنجاب کی ترقی سے جلنے والے دماغوں کی صفائی کر رہی ہوں،مریم نواز

لاہور(پنڈی پوسٹ نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کچھ لوگ پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں،اس وقت پنجاب میں  صفائی اور ترقی کا انقلاب آچکا جبکہ صوبے سے نہ صرف جرائم کی صفائی کردی بلکہ ان دماغوں کی بھی صفائی کررہی ہوں جو پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں، پنجاب کی بات میں نہیں کروں گی تو کون کرے گا، تعلیم، صحت، صفائی، سڑکوں کی بحالی اور سواری عوام کے بنیادی حق ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں ستھرا پنجاب پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع انہوں نے ‘‘سچا ہوا خواب ۔یہ ہے ستھرا پنجاب ’’،15کروڑ لوگوں کیلئے دنیا کے سب سے بڑے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کا آغازکردیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈسٹرکٹ کیلئے نیو سینی ٹیشن فلیٹ کا افتتاح کردیا جبکہ پنجاب کے اضلاع کیلئے 700 جدید ترین ویسٹ مینجمنٹ گاڑیاں اور مشینیں فراہم کر دیں ، انہوں نے ستھرا پنجاب بک کی رونمائی،ستھرا پنجاب ویب سائٹ کی لانچنگ بھی کی اورسینی ٹیشن فلیٹ کی چابیاں چیف سیکرٹری اور کمشنرز کے سپرد کر دیں ۔ وزیراعلیٰ نے ستھرا پنجاب پروگرام کے ڈیڑھ لاکھ ملازمین کو راشن کارڈ دینے کا بھی اعلان کردیا۔

اس موقع پر خطاب میں مریم نواز نے مزید کہا کہ ستھرا پنجاب کے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہوں ، ستھرا پنجاب پروگرام کی جیکٹ پہننا میرے لئے قابل فخر ہے ، اگر پولیس کی وردی پہن سکتی ہوں تو ستھرا پنجاب کی کیوں نہیں؟، ستھرا پنجاب کی ٹیم نے صوبے کے چپے چپے کو صاف کیا ، میرا سر فخر سے بلند ہے ، پنجاب بھرمیں صفائی پروگرام کامیابی سے جاری ہے ۔مریم نواز نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی حکومت ختم ہوتے ہی صفائی کا نظام بھی ختم ہوگیا،گوگی پنکی کے دور میں صفائی کا کوئی نظام نہیں تھا، گوگی، پنکی کے دورمیں پنجاب میں تباہی آئی، تبدیلی کے دعویداروں کے دور میں ہر طرف گندگی کے ڈھیر تھے ، آج ستھرا پنجاب کی ٹیم میں ڈیڑھ لاکھ کی فورس ہے ، پہلے پنجاب کے دیہاتوں میں کسی نے توجہ نہیں دی تھی، اب پنجاب کے ہر دیہات میں صفائی ہو رہی ہے ، بیٹیاں آتی ہیں تو گھروں کی صفائی کرتی اور گھروں کو سجاتی ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کہتے تھے کہ مریم نواز اتنے بڑے صوبے کو کیسے سنبھالے گی لیکن آج شہبازشریف مجھے ملتے ہیں تو کارکردگی دیکھ کر شاباش دیتے ہیں ۔پولیس، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز سب انتظامیہ میری فورس کا حصہ ہیں

Shahzad Raza

Recent Posts

جہلم پولیس کی کارروائی ہیر گینگ کی تین خواتین گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی کاروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیر گینگ…

8 hours ago

زیر سمندر فائبر آپٹک کیبل کی مرمت، انٹرنیٹ سروس کل متاثر رہ سکتی ہے

کراچی(حذیفہ اشرف سے)عالمی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سمندر میں موجود فائبر آپٹک کیبل کی…

8 hours ago

تحریکِ لبیک کا ملک گیر احتجاج ختم، 17 اکتوبر کو نیا لائحہ عمل لاہور سے ہوگا

لاہور (حذیفہ اشرف سے)تحریکِ لبیک پاکستان (TLP) نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے…

13 hours ago

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی محمود عباس سے ملاقات۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)فلسطین کے صدر محمود عباس نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی…

13 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے تبلیغی جماعت کے رہنماؤں کی ملاقات، رائے ونڈ اجتماع کے لیے خصوصی انتظامات کی ہدایت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز الیکٹرو بس سروس، سڑکوں کی مرمت، خصوصی صفائی مہم اور…

14 hours ago

اٹک: آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کی روح پرور محفل، وسیلۂ الٰہی پر علماء کے خطاب

اٹک میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں…

16 hours ago