کلر سیداں (یاسر ملک) پنجاب کالج کلرسیداں کی طالبات نے امتحانات میں شاندار کامیابیاں سمیٹ لیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب گروپ آف کالجز کلرسیداں کی طالبات نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے سالانہ امتحانات میں غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے نمایاں پوزیشنز حاصل کر کے ادارے اور علاقے کا نام روشن کر دیا۔
طالبہ سدرہ شہزادی نے 1066 نمبر حاصل کرکے راولپنڈی بورڈ آف کامرس میں ضلعی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ علینہ سفیر نے 1055 نمبر لے کر تحصیل کلرسیداں میں سائنس گروپ کی پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔اسی طرح دیگر نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات میں عروج فاطمہ (1027 نمبر)، غالیہ فاطمہ (1024 نمبر)، ثنا پروین (1022 نمبر)، لاریب ظہور (1019 نمبر)، علیزہ مجید (1013 نمبر) اور علیشہ حسن (1001 نمبر) شامل ہیں جنہوں نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔
پوزیشن ہولڈرز کی کامیابیوں کے سلسلے میں پنجاب کالج کلرسیداں میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں کامیاب طالبات اور ان کے والدین کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ تقریب میں پوزیشن ہولڈرز پر گل پاشی کی گئی اور ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز محمد شفیق، پرنسپل محمد طارق حسین اور اساتذہ کرام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابیاں نہ صرف طالبات اور ان کے والدین کے لیے اعزاز ہیں بلکہ ادارے اور علاقے کے لیے بھی فخر کی بات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب گروپ آف کالجز ہمیشہ معیاری تعلیم اور بہترین رہنمائی فراہم کرنے کے مشن پر کاربند رہا ہے۔اس موقع پر کامیاب طالبہ سدرہ شہزادی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں مزید محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کریں گی۔
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…