پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن کے نظام میں تاریخی تبدیلی کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر ڈیجیٹل کر دیا ہے۔
اب ریٹائرمنٹ کے وقت پنشن کے کاغذات کی تیاری، جمع کرانے اور پراسیسنگ کا پورا عمل آن لائن ہو گا۔
غیر ضروری کاغذی کارروائی جیسے نو ڈیمانڈ سرٹیفیکیٹ، آڈٹ پیرا سرٹیفیکیٹ اور سکسیشن سرٹیفیکیٹ کو ختم کر دیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے “ای-پنشن پلیٹ فارم” متعارف کرایا ہے، جہاں ملازمین آسانی سے اپنے پنشن کیسز ٹریک کر سکیں گے۔
یہ قدم نہ صرف شفافیت لائے گا بلکہ پنشنرز کے لیے آسانیاں پیدا کرے گا، وقت کی بچت ہو گی اور رشوت خوری کا راستہ بند ہوگا۔