Categories: اہم خبریں

پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد کی سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی سے ملاقات

پنجاب ٹیچرز یونین کے نمائندہ وفد نے صدر قاضی محمد عمران کی قیادت میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلع راولپنڈی امان اللہ خان چھینہ سے ملاقات کی۔

اہم اور توجہ طلب معاملات زیر بحث آئے جن میں عنقریب ہونے والی پروموشن تھی سی آی او صاحب نے یونین نمائندگان سے تجاویز بھی لیں اور بہت جلد پری ڈی پی سی اور فائنل ڈی پی سی کروانے کا عندیہ دیا اور  دونوں ڈی ای اوز کو پروموشن کے حوالے سے یکساں طرز عمل اپنانے کی ہدایات دینے کا عندیہ بھی دیا 

نوٹیفائڈ سینیارٹی لسٹوں کے اجرا کا بھی یقین دلایااس کے ساتھ بی ایس آنرز اساتذہ کی پروموشن کے حوالے سے جیسے ہی سیکرٹری ایجوکیشن سے ہدایات ملتی ہیں انکو پروموشن لسٹ میں شامل کر لیا جائے گااور ضلع میں خالی نشستوں کو جلدازجلد سسں پر شو کیا جائے گا اس ضمن میں چوہدری وقار احمد اور عمر فاروق کو ڈی پی سی کمیٹی میں شامل کیا گیا۔

سی ای  او صاحب نے  صدر قاضی عمران کی تجویز پر سی ای او آفس میں وفات شدگان ملازمین کے لواحقین کی آسانی کے لیے پینشن فیسلیٹیشن سیل  کے قیام اور اہداف کے بارے میں بھی شرکا کو آگاہ کیا۔
اوٹ سورس ہونے والے اداروں کے اساتذہ کوبھی جلد مستقل بنیادوں پر ایڈجسٹ کرنے کا عندیہ بھی دیا۔
سی ای او نے ورکنگ کوارڈینیشن کی ضروت پر بھی زور دیا اور نمائندگان کاخیر مقدم کیا

میٹنگ میں صدر قاضی محمد عمران،راجہ سعادت حبیب، گوجر خان سے چوہدری وقاراحمد،بشارت قادری،محمد نواز چیمہ،ناصر صدیق ہاشمی،عاطف حسین اعوان،عمر فاروق،محمد اسلم گوندل کہوٹہ سے راجہ تیموراختر،راجہ اشتیاق اور راجہ طارق کلر سے چوہدری وحید ٹیکسلاسے قاری روءف،نعمان احمد اور راجہ عجائب فی میل ونگ سے میڈم شفقت،میڈم شازیہ اور میڈم فاطمہ نے شرکت کی۔

M nasir

Recent Posts

کہوٹہ کار اور سوزوکی میں تصادم متعدد زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…

47 minutes ago

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

7 hours ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

10 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

11 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

13 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

14 hours ago