پنجاب میں بانی پاکستان کے یوم پیدائش (25 دسمبر 2025) بروز جمعرات عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، 26 دسمبر کو صرف مسیحی برادری کو عام تعطیل ہوگی۔

اس سے قبل وفاقی حکومت نے 25 دسمبر بروز جمعرات قائد اعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس کی مناسبت سے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
25 دسمبر کو ملک بھر میں سرکاری اور نجی دفاتر اور بینک بند رہیں گے۔ واضح رہے سندھ حکومت نے 25 دسمبر کے علاوہ 26 دسمبر کو صوبہ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ، یہ اعلان کرسمس پر مسیحی برادری کیلئے کیا گیا ہے۔