218

پنجاب میں 20ہزار الیکٹرک بائیکس اور 657 ہائبرڈ بسیں چلانے کا فیصلہ

لاہور (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس.شہریوں کی سہولت کیلئے ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا ۔پنجاب میں 20ہزار الیکٹرک بائیکس اور 657ماحول دوست اربن بس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ کے بعد وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اصولی منظوری دیدی ۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی طلبہ کے لئے ایڈوانس کی رقم کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی تکلیف کا ازالہ حکومت کی زمہ داری ہے۔ عوام معاشی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ، حکومت کو بوجھ اٹھا نا ہو گا۔پہلے مرحلے میں لاہور ، راولپنڈی ،فیصل آبا د اور بہاولپور سمیت دیگر شہروں میں ڈیزل ہائبرڈ ری جنریٹڈ بسیں چلائی جائیگی ،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر تحصیل میں طالبات کے لئے سکول بس پراجیکٹ تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے 9مئی سے بائیک پراجیکٹ لانچ ہوگا، مئی میں ہی ڈیلوری شروع ہو جائے گی۔بڑے شہروں میں آمد ورفت کی بہترین سہولتوں کیلئے 657بسوں کی فراہمی کے پلان منظور، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،صوبائی مشیر پرویز رشید،وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری،وزیرٹرانسپورٹ بلال اکبر خان ،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری،چیئرمین پی اینڈ ڈی،سیکرٹری ٹرانسپورٹ،سیکرٹری فنانس،ایم ڈی ٹی پی آر اے،صدر بینک آف پنجاب،پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کے سی ای او،پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی اوردیگر متعلقہ حکام کی شرکت

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں