170

پنجاب میں کونسی وزارت کس کو ملے گی ؟فیصلہ ہو گیا

لاہور (نیوز ڈیسک )پنجاب کابینہ کے قلمدانوں کا فیصلہ کرلیا گیا۔زرائع کے مطابق پرویز رشید کو مشیر اطلاعات و نشریات پنجاب ، مریم اورنگزیب کو وزیر داخلہ و بلدیات ، عظمی بخاری کو وزیر برائے خوراک و زراعت، مشتاق سکھیرا کو مشیر قانون و انصاف ،مجتبٰی شجاع الرحمن کو وزیر برائے تعلیم ، خواجہ عمران نذیر کو وزیر برائے صحت، سہیل شوکت بٹ کو وزیر برائے مواصلات و تعمیرات ، فیصل کھوکھر کو وزیر برائے کھیل و امور نوجوانان ، ملک غضنفر عباس چھینہ کو وزیر برائے جیل خانہ جات ، شافع حسین کو وزیر برائے صنعت و تجارت، شیر علی گورچانی کو وزیر برائے جنگلات، احمد لغاری کو وزیر برائے لائیو سٹاک،ایوب گادھی کو وزیر برائے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال مقرر ،بلال یاسین بٹ کو وزیر برائے محنت و افرادی قوت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں