پنجاب میں کلاس ہشتم کا شفاف بورڈ امتحان، پنجم تا ہفتم کیلئے ایل این ڈی طرز کے ٹیسٹ کا اعلان

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور شفافیت قائم کرنے کیلئے حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔ اب کلاس ہشتم کے طلباء کا امتحان شفاف بورڈ کے تحت لیا جائے گا، جس میں بچوں کی قابلیت اور سیکھنے کے عمل کا شفاف انداز میں جائزہ لیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ساتھ کلاس پنجم، ششم اور ہفتم کے طلباء کیلئے ایل این ڈی (LND) ٹیسٹ کی طرز پر اسیسمنٹ ٹیسٹ لیا جائے گا تاکہ طلباء کی بنیادی تعلیمی صلاحیتوں کا بروقت جائزہ لیا جا سکے اور اساتذہ کو طلباء کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق یہ اقدام تعلیمی معیار میں بہتری اور امتحانی نظام میں شفافیت کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں