لاہور(سی این پی)پنجاب میں جان لیوا وائرس ڈینگی نے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی۔صوبے میں ڈینگی وائرس کے 44 مریض سامنے آنے پر محکمہ صحت نے ہنگامی اقدامات شروع کردیے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی وائرس کے 44 مریضوں میں سے 13 لاہور جب کہ گجرات اور وہاڑی کے 3،3 مریض شامل ہیں، راولپنڈی، فیصل آباد اور قصور سے 2،2 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، 7 مریضوں کی ٹریول ہسٹری دوسرے صوبوں اور ایک کی اسلام آباد سے ملتی ہے۔محکمہ صحت نے صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے انسداد ڈینگی اقدامات شروع کر دیے جس کے تحت تمام اضلاع میں ڈینگی وارڈز اور ڈینگی آئی سی یو فعال کردیے گئے ہیں اور انسداد ڈینگی مہم کے لیے صوبے میں فوری طور پر 10929 ہیلتھ ورکرز کو عارضی بنیاد پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ انسداد ڈینگی کے لیے کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز اور افسران کی اتوار کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے اس سال 44 مریض سامنے آنا تشویشناک ہے جب کہ گزشتہ سال مئی کے آخر تک صوبے بھر میں 9 مریض رپورٹ ہوئے تھے۔
اہم خبریں
ایرانی صدر کا پاکستان پہنچنے پر پرتپاک استقبال
جہلم پولیس نے شیرا گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر کہ مسروقہ مال اور نقدی برآمد کر لی
راولپنڈی تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی 15 کال پر فوری کارروائی انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث گینگ بے نقاب
کلر سیداں: لیڈیز ٹریفک وارڈن فوزیہ کوثر کی عوام سے بدتمیزی معمول بن گئی، شہریوں کا اظہارِ تشویش
دنیا کے سب سے بڑے ہاتھ سے لکھےگئےقرآن مجید کی زیارت کا اہتمام جہلم میں کردیا گیا
جی،پی،او چوک مال روڈ مری کی مرکزی جامع مسجد میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
جہلم پولیس کی اہم کاروائی قیسو گینگ کے تین ارکان گرفتار چوری شدہ سامان اور نقدی برآمد
جہلم پولیس نے ایمرجنسی 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا
ملک وقوم کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے عوامی مسائل کا ادراک ہے اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہیں: سابق ایم این اے منصور حیات خان اور سابق ایم پی اے عمارخان کا ٹھٹہ خلیل ٹیکسلا میں تقریب سے خطاب
ایبٹ آباد:خیبرپختونخوا پولیس میں تین افسران کے تبادلے اور تقرریاں