101

پنجاب میں ٹریفک کے نظام میں بڑی تبدیلی لانے کا فیصلہ

لاہور/راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) پنجاب حکومت نے سٹی ٹریفک پولیس کے نظام میں بڑی اور انقلابی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت شہریوں کے چالان اب ٹریفک وارڈنز کے بجائے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری سے تیار کردہ نئے پلان کے مطابق:کوئی بھی ٹریفک وارڈن اب شہریوں کا چالان نہیں کرے گا۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے صرف سیف سٹی کیمروں کے ذریعے کیے جائیں گے۔جہاں کیمرے موجود نہیں ہوں گے، وہاں ٹریفک اہلکار گاڑی کی تصویر سیف سٹی کو ارسال کریں گے۔سیف سٹی سینٹر تصویر کا تجزیہ کر کے خلاف ورزی کی نوعیت کا تعین کرے گا اور چالان جاری کیا جائے گا۔اس نئے نظام کے تحت ٹریفک پولیس اہلکاروں کا کردار اب صرف ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، شہریوں کی راہنمائی کرنے اور پبلک سروس تک محدود کر دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس نظام کو جلد پنجاب کابینہ سے باضابطہ منظوری کے بعد صوبہ بھر میں نافذ کر دیا جائے گا۔

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اس اقدام سے رشوت، بدعنوانی اور شہریوں کے ساتھ غیر ضروری تلخ کلامی کے واقعات میں کمی آئے گی جبکہ ٹریفک نظام کو زیادہ شفاف اور موثر بنایا جا سکے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں