کالم

پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام

یونین کونسل میں کل 13 نشستیوں سے میں 9 جنرل4 مخصوص نشستیں ہونگی
لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 ء کو صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بلدیات سے تو منظوری حاصل ہو چکی ہے قوی امید ہے کہ آئندہ چند روز میں یہ بل پنجاب اسمبلی کے سیشن میں پیش کیا جائے گا اور صوبائی اسمبلی کی منظوری کے بعد گورنر پنجاب کی توثیق کے ساتھ یہ قانون نافذ العمل ہو گا۔
اس ایکٹ کے نفاذ سے طویل عرصے سے مقامی سطح پر تعطل کا شکار سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی اور سیاسی ماحول کافی گرم ہو گا تاہم اس ایکٹ کی منظوری کے کتنے عرصے بعد بلدیاتی انتخابات منعقد ہونگے یہ دیکھنا ابھی باقی نئے نظام میں ہر یونین کونسل میں کل 13 نشستیں ہوں گی یونین کونسل کے کامیاب 13 ممبران میں سے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا ۔
نئے بلدیاتی ایکٹ 2025 میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں جس میں مقامی حکومتوں کا انتخاب غیر جماعتی بنیادوں پر ہو گا یعنی امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینگے کامیاب ہونے کے بعد انہیں ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی تاکہ اس دوران وہ کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں تاہم جب امیدوار سامنے آئینگے تو پارٹی وابستگی بھی ظاہر ہو جائے گی نئے نظام میں ہر یونین کونسل میں کل 13 نشستیں ہوں گی:9 جنرل نشستیں 4 مخصوص نشستیں:ایک خواتین ایک اقلیتی ایک کسان اور ایک یوتھ کی نشست ہو گی شہری علاقوں میں کسان کی جگہ ورکر کی نشست ہوگی،یونین کونسل کے 13 ممبران میں سے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گالیکن یہ دونوں عہدے صرف جنرل نشستوں پر کامیاب امیدواروں کے لیے مخصوص ہوں گے اور ان کا انتخاب اکثریتی ووٹ سے ہو گا ضلعی کونسل کو ختم کر کے اسے دیہی اور شہری علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے،شہروں میں ٹاؤن کارپوریشن تشکیل پائے گی جو 2 لاکھ سے زائد ابادی پر مشتمل شہری علاقہ ہو گا جبکہ 25 ہزار سے زائد ابادی کا علاقہ میونسپل کمیٹی پر مشتمل ہو گا دیہی علاقوں کیلیے تحصیل کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا شہری اور دیہی سطح پر لوکل باڈی مئیر / چیئرمین چیئر پرسن کہلائے گا جسکے ساتھ وائس چیئرمین / ڈپٹی میئر ہو گا دیہی سطح پر بلدیاتی انتخابات کا اہم ٹاکرا جنرل کونسلر کے انتخاب پر ہو گا جو براہ راست پوری یونین کونسل کی عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو گا یونین کونسل میں 9 جنرل کونسلر 4 مخصوص ممبران جن میں خاتون یوتھ اقلیت اور کسان کونسلر کی نشستیں ہونگی جبکہ یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب انہی ممبران میں سے ہو گا،نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت انتخابات میں حصہ لینے کیلئے امیدوار کے معیارات و اہلیت کا تعین کیا گیا ہے جنرل کونسلر اور چیئرمین کی کم از کم عمر 25 سال یوتھ کونسلر کی عمر 18 تا 32 سال ہونا لازمی قرار پائے گی بلدیاتی الیکشن میں صرف جنرل کونسلر کی نشست پر ممبران کا انتخاب براہ راست عوام کی ووٹوں سے ہوگا اور اسی نشست پر کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
پہلے 9 زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار کامیاب قرار پائینگے یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین انہی ممبران سے منتخب ہو گا تاہم مقامی حکومتوں کے قیام میں شہری اور دیہی علاقوں میں یونین کی آبادی کو یکساں رکھنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے ہائیر لیول کونسل یعنی ضلعی سطح
تحصیل کونسل ٹاؤن کونسل میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹی کے ایک ہیڈ اور 2 ڈپٹی ہیڈ ہونگے اگر کسی تحصیل میں اسکی دیہی آبادی دو لاکھ سے کم ہو گی تو حکومت اسکو ملحقہ تحصیل کونسل کیساتھ ضم کر سکتی ہے تحصیل کونسل میں چیئرمین اور 2 وائس چیئرمین ہونگے اسکے علاؤہ متعلقہ تحصیل کی تمام مخصوص نشستوں پر کامیاب ہوئے والے ممبران بھی شامل ہونگے جنکا تناسب مقرر کیا گیا ہے خواتین کا تناسب 14 فی صد اقلیت، کسان، ٹیکنو کریٹ، یوتھ اورمعذور کی کم از کم ایک نشست مختص کی گئی ہے, ٹاؤن کارپوریشن میں مئیر اور 2 ڈپٹی میئر ہونگے اسکے علاؤہ متعلقہ یونین کونسل کے تمام چیئرمین بھی ٹاؤن کارپوریشن کا حصہ ہونگے
مخصوص نشستوں کا تناسب تحصیل کونسل کے ممبران کے تناسب سے ہو گا میونسپل کارپوریشن میں چیئرمین اور وائس چیئرمین ایک خاتون ایک یوتھ ایک کسان اور ایک اقلیتی نشست پر کامیاب ہونے والے ممبران بھی ٹاؤن کارپوریشن کا ہونگے،الیکشن میں حصہ لینے والا امیدوار کو اگر کسی بھی عدالت سے سزا سنائی گئی ہو تو سزا کاٹنے کے بعد کم از کم 5 سال کا عرصہ گزر چکا ہو اور سرکاری ملازم کی صورت میں ریٹائرمنٹ سے کم از کم 3 سال کی مدت گزر چکی ہو ایسی شرائط پر پورا اترنے والے امیدوار نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہونگے۔

ساجد محمود

admin

Recent Posts

جہلم جی ٹی روڈ ٹریفک حادثہ تین افراد زخمی

جہلم جی ٹی روڈ راٹھیاں کے قریب ڈمپر اور کنکریٹ مکسچر ٹرک کے مابین تصادم…

7 minutes ago

روات،ڈمپر کی سوزوکی کو ٹکر 1 شخص جاں بحق 7زخمی

روات (نمائندہ خصوصی)تھانہ روات کی حدود میں جی ٹی روڈ پر واقع ریڈیو اسٹیشن کے…

2 hours ago

پولیس کی بے حسی اشفاق شاہ کو نگل گئی

تھانہ جاتلی کے رہائشی سید اشفاق شاہ کی زندگی کا سکون اس وقت چھن گیا…

2 hours ago

راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو، کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کر گئی

راولپنڈی (19 ستمبر 2025):راولپنڈی میں ڈینگی وائرس مکمل طور پر بے قابو ہو چکا ہے،…

3 hours ago

اڈیالہ جیل میں بیٹھا شخص قصہ پارینہ بن چکا، مریم نواز

لاہور (19 ستمبر 2025):"اڈیالہ جیل میں بیٹھا وہ شخص، جو خود کو ناگزیر سمجھتا تھا،…

3 hours ago

جہلم ریلوے پل کے قریب ایک شخص ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا

آج بعد نماز جمعہ جہلم پرانا پل سرائے عالمگیر کے نزدیک راولپنڈی سے کراچی جانے…

3 hours ago