لاہور(نیٹ نیوز) پنجاب میں کرونا سے بچاؤ کی ویکسین کی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز ہے، کل سے تمام سیکٹرز میں بغیر ویکسین کسی فرد کو کوئی سہولت نہیں دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں کل سے نو ویکسین، نو سروسز پر عمل شروع ہو رہا ہے، این سی او سی نے ویکسین لگوانے کے لیے مختلف شعبوں میں تاریخیں مختص کر دی ہیں، مقرر آخری تاریخ کے بعد تمام سیکٹرز میں بغیر ویکسینیشن کسی فرد کو کوئی سہولت نہیں دی جائے گی۔اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کے لیے آج آخری روز ہے، طلبہ کے لیے 31 اکتوبر تک پہلی، جب کہ 30 نومبر تک دوسری ڈوز لگانا لازمی قرار دے دی گئی، جب کہ 18 سال سے زائد عمر شہریوں کے لیے 30 نومبر تک مکمل ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ عملے کی مکمل ویکسینیشن کو یقینی بنانے کے لیے اسکول انتظامیہ کو ہدایت جاری کر دی گئی، تعلیمی اداروں کے داخلی راستوں اور نمایاں جگہوں پر عوامی آگاہی کے لیے معلومات آویزاں کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے، ہدایت کے مطابق تعلیمی اداروں کا تمام عملہ ویکسینیٹڈ ہونے کا بیج لگائے گا۔تعلیمی اداروں کے اسٹاف کے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ چیک کیے جائیں گے، سیکریٹری عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کے سربراہ محکمہ صحت کے تعاون سے موبائل ویکسینیشن کیمپس لگوائیں گے، اسمبلی میں بھی ویکسینیشن کی آگاہی سے متعلق پیغامات چلائے جائیں گے۔کاروباری مراکز میں داخلے اور ہوٹلز اور ریسٹ ہاؤسز میں بکنگ کے لیے 30 ستمبر تک مکمل ویکسینیشن لگوانا ضروری ہوگا، اِنڈور ڈائننگ، شادیوں اور ریسٹورنٹس انتظامیہ کے لیے 30 ستمبر تک مکمل ویکسینیشن لازم ہے۔محکمہ پرائمری ہیلتھ کے مطابق تمام نجی اور سرکاری دفاتر میں کام کرنے والے افراد کے لیے 15 اکتوبر تک ویکسینیشن کروانا لازم ہوگا، ٹرین اور موٹر وے پر سفر کے لیے 15 اکتوبر تک مکمل ویکسینیشن لگوانے کی شرط عائد کی گئی ہے۔قومی شاہراہوں پر پبلک ٹرانسپورٹ، (بین الصوبائی، شہروں کے اندر اور مابین چلنے والی گاڑیوں) میٹرو، بی آر ٹی، اورنج ٹرین میں سفر کے لیے 31 اکتوبر تک مکمل ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔ ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ میں اور ٹرمینلز پر کام کر نے والے افراد کے لیے 15 اکتوبر تک مکمل ویکسینیشن لگوانا لازم ہوگا۔محکمہ پرائمری ہیلتھ کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے 15 نومبر تک ویکسینیشن مکمل کروانے کی شرط عائد کی گئی ہے۔ بیرون اور اندرون ملک سفر کرنے والے افراد اور ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز میں داخلے کے لیے 30 ستمبر تک کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ہدایت کی گئی ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے تمام افراد جو 30 ستمبر سے پہلے آئے ہوں، 31 اکتوبر تک ویکسین مکمل کروائیں۔ ٹریفک، موٹر وے، ہائی وے پولیس اور ضلعی انتظامیہ ان قوانین پر عمل درآمد اور چیکنگ کی ذمہ دار ہوگی
اہم خبریں
جاتلی: موبائل شاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، سارا سامان جل کر خاکستر
گوجرخان: بیٹے کی بیوہ ماں سے مبینہ نازیبا حرکات کا معاملہ، ماں نے عدالت میں بیٹے کی بریت پر رضا مندی ظاہر کر دی
گوجرخان: قاضیاں میں سبزی فروش لوٹ لیا گیا موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو 17 ہزار روپے چھین کر فرار
گوجرخان: سول ڈیفنس راولپنڈی کی کارروائیاں، غیر قانونی گیس فلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تین مقدمات درج
گوجرخان: موٹر وے پولیس کی غفلت، تاہم تیز رفتاری کے خلاف کارروائیاں دو ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج
عدالتوں پر مکمل یقین ہے کہ وہ مری پریس کلب کے صدر کو باعزت بری کرینگی۔مری یونین آف جرنلسٹس۔
راولپنڈی کینٹ بورڈ کی غفلت: ساجد بخاری روڈ پر نالے کے پل پر حفاظتی گرلز نہ ہونے سے شہریوں کی زندگیاں خطرے میں
ڈومیلی فتح پور کے مقام پر ایک نوجوان نالہ سے گذرتے ہوئے ڈوب گیا
حلقہ کے عوام کے ساتھ ہمارا ذاتی تعلق ہے حلقہ کی تعمیر و ترقی میں ہمارے خاندان کا نمایاں کردار ہے: عمار صدیق خان
اب گاڑی ، موٹر سائیکل کے نمبر مالک کے نام پر نمبر جاری ہوں گےگاڑی ٹرانسفر کروانے کی صورت میں نمبرپلیٹ اتار کرپرانا مالک اپنے پاس رکھے گا