راولپنڈی(سی این پی) پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول تیار کر لیا گیا۔زرائع کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کے لئے شیڈول تیار کر لیا گیا جس کے تحت 10جولائی سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو12 ویں جماعت کے امتحانات شروع ہو کر نو دن میں لئے جائیں گے۔جبکہ 29 جولائی کو میٹرک پارٹ ٹو دسویں جماعت کے امتحانات شروع ہو کر 10 دن میں مکمل کیے جائیں گے۔زرائع نے بتایا کہ اگلے مرحلہ میں میٹرک پارٹ ون نویں جماعت اور انٹرمیڈیٹ پارٹ ون گیارہویں جماعت کے امتحانات ہونگے جن میں 12 اگست سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون 11 ویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہوگا اور میٹرک پارٹ ون نویں جماعت کے امتحانات 28 اگست سے شروع ہونگے۔جن کے انعقاد کے لئے انتظامات مکمل کر کے امتخانی سنٹرز اور نگران عملہ کے لئے کام شروع کر دیا گیا ہے۔
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…