شعبہ صحت کے تمام ملازمین بشمول ڈاکٹرز،نرسز پر پابندی ہو گی، نوٹی فکیشن۔محکمہ صحت پنجاب نے اپنے تمام ملازمین کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر کڑی پابندیاں عائد کر دیں۔کوئی بھی ملازم سرکاری ڈکومنٹس پبلک نہیں کر سکے گا, سیاسی، سماجی و دینی موضوعات پر بھی سوشل میڈیا پر بحث میں حصہ نہیں لے سکے گا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق شعبہ صحت سے منسلک ملازم کوئی بھی ڈاکومنٹس پبلک نہیں کرسکتا، محکمہ صحت کا عملہ سیاسی دینی و سماجی بحث و مباحثہ پر پوسٹ نہیں کرے گا۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ملازمین کے سوشل میڈیا کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی، پابندی نہ کرنے والوں کو نوکری سے برخواست کردیا جائے گا۔