لاہور (آن لائن) پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔پنجاب کے تمام جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کر دی گئی، جنگلات کی لکڑی کی نیلامی پر پابندی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
حکمنامے کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کی مدد سے نئے اور شفاف قواعد و ضوابط بنائے جائیں گے، جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل کو حکم نامے پر عمل درآمد یقنی بنانے کی ہدایت کر دی۔پنجاب حکومت کی جانب سے حکم نامے کے مطابق ایندھن سمیت جنگلات کی ہر قسم کی لکڑی کی نیلامی پر تاحکم ثانی پابندی ہوگی۔
وزیراعلیٰ نے یہ اقدام صوبے کے جنگلات کے تحفظ اور زمین کو کٹاﺅ سے محفوظ بنانے کے لئے کیا ہے، مستقبل میں نیلامی سے قبل اعلیٰ معیار کی وڈیوز اور فوٹوز بھی دی جائیں گی، نیلامی کے نام پر جنگلات کے درخت بے رحمی سے کاٹ لئے جاتے تھے اور پیسہ چند جیبوں میں چلا جاتا تھا۔
جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…
راجہ طاہر محموددنیا کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی بڑی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے آباد…