لاہور (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے کیے ہیں تاکہ متاثرہ عوام کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ پانی کی سطح کم ہوتے ہی سڑکوں کی بحالی کا کام فوری شروع کیا جائے گا تاکہ آمد و رفت بحال ہو سکے۔
پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام میڈیکل و پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ سانپ کے کاٹے اور دیگر ایمرجنسی کی صورت میں استعمال ہونے والی ادویات اسپتالوں میں ہر وقت دستیاب رکھنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
تمام اسپتالوں کے عملے کو چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ تمام وسائل کو بروئے کار لا کر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جائے۔
ٹیکسلا۔ جماعت اسلامی ٹیکسلا زون کےامیر اور الخدمت فاؤنڈیشن کےسرپرست عتیق الرحمن کاشمیری نے کہا…
جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…
گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…
بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…
کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…
کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…