کالم

پنجاب میں تعمیر و ترقی کا نیا دور

راجہ طاہر محمود
پنجاب میں کاروباری آسانیوں کے ایک نئے دور کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے ای بز پورٹل کا افتتاح کر کے نہ صرف کاروباری طبقے کے لیے ایک شاندار سہولت فراہم کی ہے بلکہ اس اقدام سے گڈ گورننس، شفافیت، اور جدیدیت کی نئی راہیں بھی کھل گئی ہیں۔ یہ اقدام اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ پنجاب کی موجودہ قیادت روایتی طرزِ حکمرانی سے ہٹ کر ایک ڈیجیٹل اور تیز رفتار نظام کی جانب بڑھ رہی ہے ایسا نظام جس میں عام شہری کو سہولت، شفافیت، اور ترقی کی ضمانت حاصل ہو۔
ای بز پورٹل دراصل ایک ون ونڈو آپریشن ہے، جہاں کاروباری حضرات اپنی کمپنی رجسٹریشن، این او سی، اور مختلف پرمٹس کی درخواستیں آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔ ماضی میں جن کاموں کے لیے کئی دفاتر کے چکر لگانے پڑتے تھے اب وہ سب کچھ ایک کلک پر ممکن ہو گا۔ اس جدید نظام سے نہ صرف وقت اور وسائل کی بچت ہو گی بلکہ کرپشن کے دروازے بھی بند ہوں گے۔ مریم نواز شریف کا یہ ویژن قابل ستائش ہے کہ وہ ایک ایسے پنجاب کی تعمیر چاہتی ہیں جہاں نوجوانوں کو روزگار، سرمایہ کاروں کو اعتماد، اور عوام کو سہولت میسر ہو وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کا طرزِ قیادت منفرد ہے۔ انہوں نے انتظامی امور میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو ترجیح دی ہے، جس کا مقصد عوامی خدمت میں بہتری لانا ہے۔ ان کی پالیسیوں میں خاص طور پر خواتین کے لیے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنا، نوجوانوں کو جدید ہنر سے آراستہ کرنا، اور سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات نمایاں ہیں۔ مریم نواز نے یہ ثابت کیا ہے کہ اگر نیت صاف ہو اور وژن مضبوط، تو ترقی کے خواب حقیقت بن جاتے ہیں۔پنجاب کی ترقی کے ضمن میں ٹرانسپورٹ اورانفراسٹرکچر کے منصوبوں پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ راولپنڈی تا کھاریاں موٹر وے اس سلسلے کی ایک عظیم مثال ہے جو بہت جلد بننے جا رہی ہے جو نہ صرف خطے کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی بلکہ معاشی سرگرمیوں میں بھی نمایاں اضافہ کرے گی۔ اس موٹر وے کے مکمل ہونے سے راولپنڈی، جہلم، گجرات اور کھاریاں کے عوام کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئیں گی، جبکہ صنعتی ترقی کو بھی نئی رفتار ملے گی۔اسی طرح راولپنڈی رنگ روڈ کا منصوبہ بھی مریم نواز شریف کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ صرف ایک سڑک نہیں بلکہ راولپنڈی شہر کی مستقبل کی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ رنگ روڈ سے نہ صرف ٹریفک کا دباؤ کم ہو گا بلکہ شہر کے اندرونی حصوں میں ماحولیاتی بہتری اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔
اس منصوبے سے نئے تجارتی مراکز، ہاؤسنگ اسکیمز اور صنعتی زونز کے قیام کے مواقع پیدا ہوں گے، جو ہزاروں نوجوانوں کے لیے روزگار کا ذریعہ بنیں گے۔راولپنڈی کی مجموعی تعمیر و ترقی کا اگر جائزہ لیا جائے تو واضح طور پر دکھائی دیتا ہے کہ صوبائی حکومت نے اس شہر کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھا ہے۔ سڑکوں کی ازسرِنو تعمیر، صفائی کے نظام میں بہتری، ٹریفک مینجمنٹ کے جدید اقدامات، اور شہری سہولتوں میں اضافہ یہ سب فعال قیادت کا نتیجہ ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ مریم نوازشریف نے انتظامیہ میں جوابدہی کا کلچر متعارف کرایا ہے۔ انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ عوامی خدمت میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ یہی وجہ ہے کہ سرکاری دفاتر میں اب کارکردگی بہتر ہو رہی ہے اور عوامی شکایات کے ازالے کا نظام مؤثر بن چکا ہے۔وزیرِاعلیٰ مریم نواز کی شخصیت میں سیاسی بصیرت کے ساتھ ساتھ ایک جدید منتظم کی خصوصیات بھی نمایاں ہیں۔ وہ صرف ترقیاتی منصوبوں تک محدود نہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں چاہے وہ میڈ اِن پنجاب کے نام سے مقامی صنعت کو فروغ دینا ہو یا خواتین کے لیے پنجاب روزگار اسکیم کے تحت نئے مواقع پیدا کرنا۔دیکھا جائے تو پنجاب اس وقت ایک نئے عہد میں داخل ہو چکا ہے ایک ایسا عہد جہاں وژن، جدت، اور خدمت کا امتزاج موجود ہے۔ مریم نواز شریف نے جس طرح اپنی قیادت کے پہلے چند ماہ میں انتظامی اصلاحات اور ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کی ہے، وہ ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب نہ صرف تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے بلکہ ایک ایسے ماڈرن صوبے کی شکل اختیار کر رہا ہے جو پورے پاکستان کے لیے ایک رول ماڈل بن سکتا ہے۔

بہرام خان

Recent Posts

سعد رضوی کے نام پر 95 بینک اکاؤنٹس کو سیل کر دیا گیا،وزیراطلاعات پنجاب

لاہور (پنڈی پوسٹ نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سعد رضوی…

2 hours ago

مسلم لیگ ن کا آزاد جموں و کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے آزاد جموں و کشمیر حکومت…

2 hours ago

چیئرمین سی ڈی اے روات ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ

اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد…

2 hours ago

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول واپس لے لیا

اسلام آباد (پنڈی پوسٹ نیوز) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار…

2 hours ago