لاہور(نمائندہ پنڈی پوسٹ)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے جماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کے خلاف درخواست پر 14 اکتوبر کو ایڈووکیٹ جنرل اور چیف سیکرٹری کو طلب کرلیا ، وکیل الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا کہ تین صوبوں میں لوکل گورنمنٹ الیکشن ہوچکے ہیں ،تین دفعہ حلقوں کی حدبندی کر چکے ہیں، سیکرٹری قانون کو متعدد بار کہا وہ کہتے ہیں نیا قانون بنا رہے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وفاق کو اپنا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے ؟باقی صوبوں میں بلدیاتی الیکشن ہوچکے پنجاب میں کیوں نہیں؟
عدالت کے استفسار پر سرکاری وکیل نے بتایاچیف سیکرٹری فی الحال دستیاب نہیں ان کی لوکیشن کا پتہ نہیں، وکیل وفاقی حکومت نے موقف اپنایا کہ وفاق صوبائی حکومت کی معاونت کیلئے تیار ہے ، وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ پنجاب حکومت جان بوجھ کر بلدیاتی الیکشن نہیں کرارہی، جماعت اسلامی کے ضیا الدین انصاری نے موقف اپنایا کہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے جارہے ،آئین کے آرٹیکل 140 کے تحت بلدیاتی الیکشن کرانا لازمی ہیں ،جمہوری نظام میں گراس روٹ لیول پر اختیارات منتقل کئے جاتے ہیں ،موجودہ ایکٹ میں بیورو کریسی کو مالی اختیارات دیئے گئے ،بیوروکریسی کو مالی اختیار دینا منتخب نمائندوں کی حق تلفی ہے ،استدعا ہے کہ عدالت حکومت پنجاب کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دے ۔
ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی کاروائی،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیر گینگ…
کراچی(حذیفہ اشرف سے)عالمی کیبل کنسورشیم کی جانب سے سمندر میں موجود فائبر آپٹک کیبل کی…
لاہور (حذیفہ اشرف سے)تحریکِ لبیک پاکستان (TLP) نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)فلسطین کے صدر محمود عباس نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی…
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز الیکٹرو بس سروس، سڑکوں کی مرمت، خصوصی صفائی مہم اور…
اٹک میں سالانہ بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر آستانہ عالیہ خوشبوئے مدینہ نقیبیہ میں…