لاہور (نمائندہ خصوصی)
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے ہدایات جاری کی ہیں کہ سی ای اوز، ڈی ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز اپنے دفاتر میں تین سال سے زائد عرصے سے تعینات BS-16 تک کے ملازمین کو فوری طور پر اصل یا متبادل پوسٹوں پر منتقل کریں۔ محکمہ نے مزید ہدایت کی ہے کہ BS-17 اور اس سے اوپر کے افسران کی تفصیلات مقررہ فارمیٹ میں سات دن کے اندر محکمہ اسکول ایجوکیشن کو ارسال کی جائیں تاکہ پالیسی کے مطابق کارروائی کی جا سکے۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام اضلاع کے افسران کو ان ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی تاکید کی ہے۔