پنجاب حکومت کا 1 لاکھ طلبہ کو لیپ ٹاپ اورای بائیکس دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب سے مل کر بہت خوشی ہوئی، بلوچستان کے طلبا ہمارے مہمان ہیں، ہمارے دروازے دوسرے صوبوں کے عوام کیلئے ہمیشہ کھلےہیں، پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تمام صوبوں کے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ ہمارے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، سیاست عوام کی خدمت کرنے کا نام ہے، بلاتفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، پنجاب میں سفارش کا کلچر ختم کیا، عوام کے ٹیکس کا پیسہ عوام پر خرچ کیا جارہا ہے، فنڈز کے استعمال کو شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، پنجاب میں تقرریاں میرٹ پر کی جارہی ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ پنجاب کو پیسہ زیادہ ملنے کی بات درست نہیں، جرائم کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے، خواتین کو محفوظ ماحول کی فراہمی ترجیح ہے، سیف سٹی کا دائرہ کار پورے صوبے میں پھیلا رہے ہیں، غریب اور مستحق افراد کیلئے 1لاکھ 25 ہزار گھر بنا رہے ہیں، لوگوں کو مفت ادویات ان کے گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں، 5سال میں 5لاکھ لوگوں کو گھر بنا کر دیں گے۔

مریم نواز کا کہناتھا کہ سرگودھا میں اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال بن گیا ہے، ستھرا پنجاب پروگرام کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے، لاہور کی سڑکوں پر الیکٹرک بسیں چل رہی ہیں، اسموگ میں پہلی بار ہوا شٹ ڈاؤن نہیں کرنا پڑا، گرین بسوں میں کا کرایہ 20 روپے ہے، پورے لاہور میں فری وائے فائے کا پروگرا م ہے، پورے پنجاب میں بس اسٹیشنز بن رہےہیں، اپنی مدت مکمل ہونے سے قبل ہر ضلع میں دل کےامراض کا اسپتال بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اسپیشل بچوں کی 30 ہزار سرجریز کرائی ہیں، ہر شہر میں خصوصی بچوں کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس بنارہےہیں، پنجاب میں 20ہزار کلو میٹر سڑکیں بن رہی ہیں، ایک سال بعد پنجاب کے کسی شہر میں ڈرنیج کا مسئلہ نہیں ہوگا، پنجاب میں ایئر ایمبولینس شروع کی گئی ہے، ذہین بچوں کیلئے ہونہار اسکالرشپ پروگرام ہےجو فیس ادا نہیں کرسکتے، مزید ایک لاکھ بچوں کو بائیکس اور لیپ ٹاپ دیں گے، جلد غریب اور مستحق افراد کیلئے نئی ہیلپ لائن لائیں گے۔