حکومتِ پنجاب نے اینٹی ڈرون یونٹ کے قیام کیلئے 3 ارب روپے مختص کردیئے یونٹ میں ریڈار، جیمنگ، ڈائریکٹڈ انرجی اور موبائل رسپانس شامل ہونگے۔6 ریڈار یونٹس کم اور درمیانی بلندی کے ڈرونز کا پتہ لگائیں گے
جیمرز ڈرون کے کنٹرول اور نیویگیشن سگنلز روکیں گے۔ڈائریکٹڈ انرجی ہتھیار خطرناک ڈرونز کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھیں گے۔موبائل رسپانس یونٹس فوری آپریشن اور روک تھام کریں گے۔جیمرز ڈرون کو بے قابو کر کے زمین پر اتارنے یا غیر فعال کرنے میں مدد دینگے
موبائل یونٹس حساس مقامات اور عوامی اجتماعات کی فوری حفاظت فراہم کرینگے۔