251

پنجاب حکومت کا سرکاری محکموں کا ڈھانچہ تبدیل کرنےکا فیصلہ

لاہور (راولپنڈی پنڈی پوسٹ )پنجاب حکومت کاسرکاری محکموں کاڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ سرکاری محکموں سے گریڈ سترہ سمیت مختلف آسامیاں ختم کردی جائیں گی۔گریڈ سترہ کی سپرنٹنڈنٹ کی آسامی ختم کردی جائے گی، گریڈ سترہ کی پرائیویٹ سیکرٹری کی آسامی بھی ختم ہوگی۔گریڈ سولہ کی اسسٹنٹ کی آسامی بھی ختم ہوگی،سپرنٹنڈنٹ اور پرائیوٹ سیکرٹری، اسسٹنٹ کی جگہ ڈیٹا منیجرکی آسامی تخلیق ہوگی۔جونئیر کلرک اور سینئر کلرک کی آسامی ختم کرکے ڈیٹا آفیسر کی آسامی تخلیق ہوگی۔ڈاک رائیڈر کی آسامی ختم کر دی جائے گی،چوکیدار اور نائب قاصد کے لئے نجی شعبہ سے عملہ لیا جائے گا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں